پاکستان

سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی، ایک تولہ اب کتنے میں ملے گا؟

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں میں آج پھر سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے پانچویں روزایک تولہ سونے کی قیمت میں 2ہزارروپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 4لاکھ 40ہزار636روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 715روپے اضافہ …

Read More »

صومالی قزاقوں سے چار پاکستانی چھڑوا لیے، کل وطن پہنچیں گے:اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ صومالیہ میں قزاقوں کی جانب سے یرغمال بنائے گئے پاکستانیوں میں سے چار افراد کو چھڑوا لیا گیا ہے، کل وطن واپس پہنچ جائیں گے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ شہید ہونے والے تین پاکستانیوں کے جسد خاکی بھی واپس لانے کے …

Read More »

دہری شہریت:سرکاری افسران کو ایک ہفتے میں تفصیلات جمع کرانے کا حکم

اسلام آباد: دہری شہریت رکھنے والے سرکاری افسران کی غیر ملکی شہریت سے متعلق قواعد 2026 پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے، سول سرونٹس کو غیر ملکی شہریت سے متعلق ڈیکلریشن ایک ہفتے میں جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے او ایم جاری کر دیا جس کے مطابق غیر ملکی شہریت، …

Read More »

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات بے نتیجہ؛ کل پھر اجلاس ہوگا، پہلے دور کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے جب کہ حکومت و اپوزیشن کے مذاکرات کے پہلے دور کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، عامر ڈوگر، سلمان اکرم راجہ اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس پر مشتمل اپوزیشن وفد اسپیکر چیمبر پہنچے۔ اپوزیشن وفد تقریباً 30 منٹ کی تاخیر سے …

Read More »

شکارپور: پراپرٹی کا تنازع، 10 سالہ بچے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی

شکارپور: شکارپور کی عبداللّٰہ کالونی میں پراپرٹی کے تنازع پر افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں 10 سالہ بچے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی، جس کے نتیجے میں بچہ جھلس کر شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد زخمی بچے کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسے ابتدائی طبی …

Read More »

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا آغاز

اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اسپیکرقومی اسمبلی کے چیمبر میں مذاکرات شروع ہوگئے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس، اسد قیصر، عامر ڈوگر جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر، شیری رحمان اورحکومت کی جانب سے محسن نقوی، رانا ثنا اللہ، طلال چودھری، امیر مقام اور طارق فضل چوہدری مذاکرات میں شریک …

Read More »

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن؛7 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 7 دہشت گرد ہلاک مارے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عزم استحکام وژن کے تحت خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں شمالی وزیرستان کے علاقے عیدک میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع نے …

Read More »

ریکٹ پاکستان کا آغا خان فاؤنڈیشن کے اشتراک سےصاف صحت مند پاکستان پروگرام متعارف

ریکٹ پاکستان نے آغا خان فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ’صاف صحت مند پاکستان‘ کے نام سے ایک نئے سماجی اثر کے پلیٹ فارم کا آغاز کردیا، جس کے تحت اسکولوں میں بچوں کو محفوظ پینے کے پانی، بہتر بیت الخلا، ہاتھ دھونے کی سہولیات اور حفظانِ صحت سے متعلق تعلیم فراہم کی جائے گی۔ اس اقدام کا آغاز اسکولوں سے …

Read More »

ایشین گیمز والی بال:پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

پاکستان نے ایشین گیمز 2026ء کے مینز والی بال کوارٹر فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ قومی ٹیم نے تینوں سیٹس میں بھارت کو 25-19، 25-23 اور 25-18سے شکست دی۔ دوسرے سیٹ میں بھارت نے سخت مزاحمت کی لیکن پاکستان نے اہم لمحات میں برتری برقرار رکھی اور 0-3 سے کامیابی حاصل …

Read More »

کراچی: ملیر 15میں زیر تعمیر شاپنگ مال پر فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

کراچی: ملیر 15 کے علاقے میں زیر تعمیر شاپنگ مال پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 25 سالہ علی رضا ولد نثار کے نام سے کی گئی، مقتول نجی سیکیورٹی کمپنی کا گارڈ تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں لیاری گینگ وار …

Read More »