پاکستان

سونے کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ؛ نئی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر،فی تولہ کتنا ہوا ؟ جانیئے

کراچی(پبلک پوسٹ)سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہونے کے نتیجے میں عالمی اور مقامی سطح پر نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گئے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 60ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 540ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی پہنچ گئی، جس کے نتیجے میں مقامی سطح پر بھی 24 قیراط کے …

Read More »

سریاب خودکش حملہ قابو سے باہر تھا، سیکیورٹی صورتحال سے سیاسی جماعت کو آگاہ کیا تھا، حمزہ شفقات

ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ جلسے کا وقت 3 بجے تھا لیکن خودکش دھماکا رات 9 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا، خودکش حملہ جلسہ گاہ سے 500 کلو میٹر دور ہوا، سریاب روڈ پر خودکش حملہ قابو سے باہر تھا، سیکیورٹی صورتحال سے متعلق سیاسی جماعت کو آگاہ کیا تھا۔ کوئٹہ میں …

Read More »

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے اہم انکشافات،دھمکیاںدینے والا سابقہ منگیتر نکلا،شدید ذہنی دبائو کا شکار ہوں

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے سوشل میڈیا پر جاری چہ مگوئیوں پر ردعمل دیتے ہوئے نئے انکشافات کر دیئے ہیں۔ حال ہی میں ایک نوجوان پر اغوا اور قتل کی دھمکیوں کا مقدمہ درج کروانے والی ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دھمکیاں دینے اور اغوا کی کوشش کرنے والا نوجوان کوئی اور نہیں ان کا …

Read More »

بیجنگ پریڈ میں چینی صدر، پیوٹن اور شہباز شریف ایک ساتھ، بھارت کو دعوت نہ ملی

چین میں دوسری جنگِ عظیم کی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ شاندار فوجی پریڈ میں ایشیا کے طاقتور ترین رہنما ایک ساتھ دکھائی دیے۔ بیجنگ میں ہونے والی اس عظیم الشان تقریب میں چین کے صدر شی جن پنگ، روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف ایک ساتھ پریڈ وینیو میں داخل ہوئے، …

Read More »

بھارت نے دریاؤں میں مزید پانی چھوڑ دیا، چناب و ستلج میں فلڈ الرٹ جاری، بڑا سیلابی ریلا ملتان میں داخل

بھارت کی جناب سے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے کے باعث دریائے چناب اور ستلج میں اونچے درجے سیلاب ہے جبکہ پہلے سے بھپرے دریائے چناب سے خوفناک سیلابی ریلا ملتان ڈویژن میں داخل ہوگیا، دریائے راوی کے ہیڈ سندھنائی پر مائی صفورہ بند کو بھی بم سے اڑا دیا گیا۔ بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے پانی چھوڑنے سے …

Read More »

کراچی: اے وی سی سی/سی آئی اے کی بڑی کامیابی، اغوا ہونے والے 10 مغوی بازیاب، 3 اغواکار گرفتار

کراچی (رپورٹ : عمران خان )اچی میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کے خلاف اہم پیش رفت ہوئی ہے، اے وی سی سی/سی آئی اے پولیس نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے اغوا ہونے والے 10 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا ہے جبکہ تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 27 اگست 2025 کو …

Read More »

3 سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتا رہا، سیاسی مسائل کے حل کےلیے بات چیت ہونی چاہیے، عمران خان

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ 3 سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتے رہے، بات چیت سیاسی مسائل کے حل اور جمہوریت کے لیے ہونی چاہیے۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے …

Read More »

ڈیمز اتفاق رائے سے بننےچاہئیںبیرسٹر گوہر بھی گنڈاپور کے موقف کے حامی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کالا باغ ڈیم پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے موقف کی حمایت کردی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ڈیمز بننا ضروری ہیں لیکن ڈیمز اتفاق رائے سے بننےچاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب نے ملک کا نیا نقشہ پیش کیا …

Read More »

سندھ میں سیلاب کا خدشہ؛ کچے کے عوام رشتےداروں یا ریلیف کیمپس میں منتقل ہوجائیں، شرجیل میمن

کراچی(پبلک پوسٹ)سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر کچے کے عوام سے اپنے رشتہ داروں یا حکومتی ریلیف کیمپس میں منتقل ہونے کی اپیل کر دی۔ اپنے بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ملک بھر میں سیلاب نے گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب سمیت مختلف علاقوں میں شدید تباہ کاریاں …

Read More »

کراچی میں آئندہ ہفتے سے بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا خدشہ

کراچی(پبلک پوسٹ)خلیج بنگال میں ہوا کا ایک دباو بن گیا جس کے سبب کراچی میں آئندہ ہفتے سے بارشوں کا امکان ہے جبکہ موسلادھار بارشوں سے اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 7 ستمبر سے مون سون سسٹم کے اثرات سندھ پر پڑنا شروع ہوں گے اور 11 ستمبر تک صوبے پر اثرات برقرار رہنے کے …

Read More »