پاکستان

بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلیے سول ملٹری تعاون اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں، فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرأت نے تربت، بلوچستان کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد موجودہ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا، ترقیاتی اقدامات کا معائنہ کرنا اور بلوچستان کے استحکام و خوشحالی کے لیے عسکری و سول اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ …

Read More »

نالوں پر تجاوزات قائم ہیں جن کا آغاز فاروق ستار کے دور میں ہوا، میئر کراچی

کراچی(پبلک پوسٹ)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ نالوں کی گنجائش 40 میٹر ہے مگر کراچی میں 235 ملی میٹر بارش ہوئی، بہت سے نالوں پر تجاوزات قائم ہیں جن کا آغاز فاروق ستار کے دور میں ہوا، ٹاؤن چیئرمینز ذہن سے نکال دیں وہ اب جماعتی نہیں ٹاؤنز کے افسران ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں …

Read More »

وفاقی وزارتوں، محکموں میں 376 ٹریلین روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں وفاقی وزارتوں اور محکموں میں مجموعی طور پر 376 ٹریلین روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، کرپشن اور عوامی پیسے کی خردبرد کے باعث ساڑھے 6 ارب روپے کا براہِ راست نقصان ظاہر کیا گیا ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے جاری آڈٹ رپورٹ …

Read More »

کراچی: پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی

کراچی(پبلک پوسٹ)ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے کے بعد زمین بوس عمارت کے ملبے سے مزید دو لاشیں نکال لی گئیں۔ ایک زخمی سول اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی جبکہ 32 زخمی سول اور جناح اسپتال میں زیر علاج …

Read More »

بارش میں بھیگتی بھاگتی حرا مانی مداحوں کے نشانے پر آگئیں

کراچی کی بارش میں نیلی ساڑھی پہنے مزے لیتی، بھیگتی بھاگتی اور نٹ کھٹ ادائیں دکھاتی اداکارہ حرا مانی شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی جنہوں نے کئی مقبول ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے شہرت پائی، اکثر اپنی بولڈ تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنی …

Read More »

بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد و بحالی ہماری مشترکہ ذمے داری ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد و بحالی ہماری مشترکہ ذمے داری ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بارشوں کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا …

Read More »

کورنگی میں ندی کی صفائی کے دوران ملنے والےبیگ سے زنگ آلود اسلحہ، ایمونیشن و بم برآمد

کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی کے علاقے کورنگی کاز وے ندی کی صفائی کے دوران بیگ ملا ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کورنگی طارق نواز کے مطابق بیگ سے پرانا زنگ آلود اسلحہ، ایمونیشن اور دستی بم برآمد ہوا ہے۔ ایس ایس پی طارق نواز کے مطابق ایمونیشن چھوٹے بڑے ہتھیاروں کا ہے۔ بیگ ممکنہ طور پر کسی …

Read More »

عوام کے لیے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

اسلام آ باد(پبلک پوسٹ)مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کے لیے ریلیف کی خبر سامنے آئی ہے، جس کے مطابق بجلی ایک روپے 69 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست جمع کرادی ہے۔ یہ درخواست ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ …

Read More »

وزیرِ اعلیٰ سندھ کو کمشنر کراچی کی بارشوں سے متعلق رپورٹ پیش

کراچی (پبلک پوسٹ )وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کمشنر کراچی حسن نقوی نے بارشوں سے متعلق رپورٹ پیش کر دی۔ اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی حسن نقوی کو ہدایت کی کہ نکاسیٔ آب کے تمام کام بر وقت مکمل کیے جائیں، شہریوں کو مشکلات سے نجات دلانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ …

Read More »

صحافی خاور حسین کی موت خودکشی قرار، تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ جمع

کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی کے صحافی خاور حسین کی موت خودکشی قرار دے دی گئی، اس حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ جمع کروا دی۔ تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی آزاد خان تھے، کمیٹی کے دیگر ارکان میں ڈی آئی جی عرفان بلوچ اور ایس ایس پی عابد بلوچ شامل تھے۔ تحقیقاتی کمیٹی کی 8 صفحات پر مشتمل …

Read More »