کراچی: مون سون سسٹم کے تحت شہر قائد میں آج اور کل موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے سبب اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم کے مطابق ڈیپ ڈپریشن کا مرکز اس وقت سندھ کے ضلع تھرپارکر میں موجود ہے اور آئندہ 18 سے 24 گھنٹوں کے دوران تھوڑا کمزور ہوکر …
Read More »خصوصی رپورٹس
آج اعلان کر رہا ہوں کہ ہم نے اندرونی آڈٹ بھی کرایا ہے: چیف جسٹس پاکستان
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ہمیشہ قانون کی بالادستی کے لیے کام کیا۔آج اعلان کر رہا ہوں کہ ہم نے اندرونی آڈٹ بھی کرایا ہے۔ جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے عدالتی نظام کو مؤثر بنایا جا رہا ہے، مقدمات کو جلد نمٹانا ترجیح ہونی چاہیے۔ …
Read More »بھارت آبی جارحیت سے باز نہ آیا، ستلج میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، ہنگامی الرٹ جاری
لاہور(پبلک پوسٹ)بھارت آبی جارحیت اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی سے باز نہ آیا، دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا گیا جس پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ بھارت نے سفارتی ذرائع سے پاکستان میں مزید پانی چھوڑے جانے سے متعلق آگاہ کیا۔ پاکستان میں مزید سیلابی صورت حال کا خدشہ بدستور موجود ہے۔ …
Read More »سندھ کے بیراجز میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے لگا، پیشگی اقدامات جاری
کراچی(پبلک پوسٹ)بالائی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کے بعد سندھ کے بیراجز میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ ہونے لگا ہے، جس کے لیے پیشگی اقدامات جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سیلابی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء، شرجیل میمن، ناصر شاہ، محمد علی …
Read More »رواں سال پہلی بار ’بلڈ مون‘ کا نظارہ پاکستان میں ہوسکے گا7 اور 8 ستمبر کی درمیانی رات کو مکمل چاند گرہن ہوگا
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال پہلی بار ’بلڈ مون‘ کا نظارہ پاکستان میں ہوسکے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی رات کو مکمل چاند گرہن ہوگا۔ گرہن کی وجہ سے چاند کا رنگ سرخ نظر آنے کی وجہ سے ’بلڈ مون‘ کہا جائے گا۔ محکمہ موسمیات …
Read More »بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے پر پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا
بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے پر پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا اسلام آباد(پبلک پوسٹ)دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے ایک دفعہ سفارتی ذرائع سے فلڈ کے بارے میں آگاہ کیا لیکن دونوں ممالک کے درمیان یہ طریقہ کار نہیں ہے، بھارت نے پاکستان کو سفارتی سطح پر سیلاب کے حوالے سے کچھ تفصیلات فراہم کی …
Read More »بھارت سے مزید پانی چھوڑے جانے پر دریائے ستلج میں تباہ کن سیلاب، جنوبی پنجاب کے کئی علاقے زیرآب
بھارت کی جانب سے دریاؤں میں چھوڑے گئے اضافی پانی نے جنوبی پنجاب میں تباہی مچا دی۔ دریائے ستلج، راوی اور چناب میں شدید طغیانی کے باعث کئی بند ٹوٹ گئے اور درجنوں دیہات زیر آب آ گئے۔ بھارت نے دریائے ستلج میں ایک بار پھر پانی چھوڑنے سے متعلق پاکستان کو آگاہ کر دیا۔ بھارتی ہائی کمیشن کی جانب …
Read More »آرمی چیف کی مدت ملازمت پارلیمانی ایکٹ کے تحت 5 سال ہوئی، اسے توسیع نہیں کہہ سکتے، رانا ثنا اللہ
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پارلیمان کے ایکٹ کے تحت اب آرمی چیف کی مدت 5 سال کر دی گئی ہے، اس میں ایکسٹینشن کہاں سے آگئی؟ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے …
Read More »سیلابی صورتحال، الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی کردیے
اسلام آباد(پبلک پوسٹ)الیکشن کمیشن نے سیلابی صورتحال کے سبب پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی کردیے۔ سیلابی صورتحال کے سبب الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب کے قومی اسمبلی کے پانچ حلقوں میں ضمنی الیکشن موخر کردیا ہے جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب کے چار صوبائی حلقوں میں بھی …
Read More »برطانیہ کا سندھ میں متوقع سیلاب کے پیش نظر اضافی 45 کروڑ 40 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان
برطانیہ نے سندھ میں متوقع تباہ کن سیلاب سے نمٹنے کے لیے پیشگی 12 لاکھ پاؤنڈز (تقریباً 45 کروڑ 40 لاکھ روپے) کی اضافی ہنگامی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس امداد کو سیلاب سے بروقت انتباہی نظام اور متاثرہ علاقوں سے شہریوں کے انخلا، انتہائی متاثرہ اور کمزور گھرانوں کی نشاندہی، ضروری اشیاء اور مویشیوں کے تحفظ …
Read More »
THE PUBLIC POST