کراچی

کارساز میں گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی کی موت،ڈرائیور نتاشا منشیات کیس میں بھی بری قرار

کراچی کی ایک مقامی عدالت نے 2 سال قبل کارساز میں گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی کی موت کا سبب بننے والی نتاشا دانش کو منشیات کیس میں ناکافی شواہد کی بنا پر بری کردیا۔ 19 اگست 2024 کو نتاشا دانش نے کارساز میں تیز رفتار ٹویوٹا لینڈ کروزر سے 3 موٹر سائیکلوں اور ایک گاڑی کو ٹکر ماری …

Read More »

کراچی ، دودھ کے بیوپاریوں سے 21 لاکھ کی ڈکیتی،مزاحمت پر 2 افراد شدید زخمی

کراچی: کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کے قریب فائرنگ کے واقعے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی نجی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کی شناخت 35 سالہ غنی بخش اور …

Read More »

کراچی؛ 7ماہ کے بچے کو چھوڑ کرفرار ہونے والی خاتون زیر حراست

کراچی: مددگار 15 محمود آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مشکوک خاتون حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق مدد گار 15 محمود آباد پولیس کو ایک مشکوک خاتون کی موجودگی سے متعلق اطلاع موصول ہوئی جس پر مددگار 15 پولیس موقع پر گئی اور مدد گار 15 پولیس نے فوری طور پر مشکوک خاتون کو حراست میں لے لیا۔ …

Read More »

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن نےایس ایچ او سمیت دو پولیس افسران کو سمن جاری کردیئے

میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن نے ایس ایچ او گلستان جوہر کامران قریشی کو سمن جاری کردیئے۔ کمیشن کی جانب سے ہیڈ محرر تھانہ گلستان جوہر کو بھی سمن جاری کردیئے گئے، کمیشن نے دونوں پولیس افسران کو 7 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

Read More »

سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ،پیپلز بس سروس کے نئے روٹس جلد فعال ہوں گے

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا، جس کے تحت پیپلز بس سروس کے نئے روٹس جلد فعال ہوں گے۔سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اجلاس ہوا، جس میں عوامی سفری سہولیات میں مزید توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں پیپلز بس سروس کی توسیع، …

Read More »

سندھ میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 41 تک پہنچ گئی

کراچی: سندھ میں منی پاکس کے ایک اور کیس کی تشخیص ہوگئی جس کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 41 پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق اندورن سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس کی تشخیص ہوئی، متاثرہ مریض کو گزشتہ روز نیپا اسپتال لایا گیا۔ جسم پر دانوں کی شکایت پر متاثرہ نوجوان کے سیمپلز ٹیسٹ کے لیے بھیجے …

Read More »

کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 4 افراد زخمی

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔لانڈھی شرافی گوٹھ میں فائرنگ سے 40 سالہ شاہد زخمی ہوا جسے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پاک کالونی بڑا بورڈ کے علاقے میں غریب نواز کے قریب فائرنگ سے 17 سالہ حماد …

Read More »

کراچی میں باوردی پولیس اہلکاروں کی مبینہ طور پر منشیات فروخت کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

شہر قائد کے علاقے ملیر سٹی تھانے کے مبینہ طور پر وردی میں منشیات فروخت کرنے والے پولیس اہلکاروں کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی تھانے کی حدود میں شہری نے دو باوردی پولیس اہلکاروں کی ویڈیو بنائی اور الزام عائد کیا کہ دونوں اہلکار منشیات فروخت کررہے ہیں۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر نے ویڈیو کا …

Read More »

کراچی: ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، ایک شخص کرنٹ لگنے سے چل بسا

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص کرنٹ لگنے سے چل بسا۔کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 35 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کو رات کے کسی پہر نامعلوم گاڑی نے کچل دیا …

Read More »

کراچی: کلفٹن میں نامعلوم شخص خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار

کلفٹن کے علاقے اپرگزری میں مبینہ طورپرتیزاب گردی واقعہ پیش آیا ہےنامعلوم ملزم مبینہ طورگھریلوملازمہ پرتیزاب پھینک کرفرارہوگیا،جس کے نتیجے میں گھریلوملازمہ جھلس کرزخمی ہوگئی ،وزیراعلیٰ سندھ اورداخلہ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی اورواقعے میں ملوث ملزم کی گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق کلفٹن تھانے کے علاقے اپرگزری میں مبینہ طور …

Read More »