کراچی

خواتین کو مفت الیکٹرک پنک اسکوٹیز کب ملیں گی؟ حکومت نے اعلان کردیا

کراچی(پبلک پوسٹ)حکومتِ سندھ نے خواتین کے لیے پنک اسکوٹیز پروگرام کے تحت مفت الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس میں پروگرام کی تفصیلات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول بھٹو سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔ …

Read More »

پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کو زمانہ قدیم کا علاقہ بنادیا، عظمی بخاری

لاہور(پبلک پوسٹ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کو زمانہ قدیم کا علاقہ بنادیا۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) تعصب اور لسانیت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، بلاول بھٹو مریم نواز کی تعریف کررہے ہیں، آپ ان کو …

Read More »

کینسر ویکسین اور بینظیر انکم سپورٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی قرار

کراچی (پبلک پوسٹ)ترجمان حکومت سندھ سعدیہ جاوید نے وضاحت دی ہے کہ ملک دشمن عناصر ایچ پی وی ویکسین اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے خلاف جھوٹ پھیلا رہے ہیں جب کہ سوشل میڈیا پر کینسر ویکسین اور BISP کے متعلق جعلی نوٹیفکیشن گردش کر رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے پر …

Read More »

وفاقی وزیر صحت نے میڈیا کے سامنے اپنی بیٹی کو HPV ویکسین لگواکر گمراہ کن پروپیگنڈا مسترد کردیا

کراچی(پبلک پوسٹ)وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے اپنی بیٹی کو اینٹی سروائیکل کینسر ویکسین لگوا کر ویکسین سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہوں کو مسترد کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سروائیکل ویکسین کو لے کر گمراہ کن پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، میں نے اپنی بیٹی رجا کمال کو سب …

Read More »

کراچی والوں کو سہولیات دینا چاہتے ہیں،میئر کو گرین لائن منصوبے کے ٹھیکیدار پر اعتراض ہے، وفاقی حکومت

کراچی (پبلک پوسٹ)حکومت پاکستان کے ترجمان نے گرین لائن منصوبے پر کام بند ہونے سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میئر کراچی کو ٹھیکدار کے این او سی پر تحفظات ہیں۔ حکومت پاکستان کے ترجمان بیرسٹر راجہ انصاری نے گرین لائن منصوبہ پر کام بند کرنے سےمتعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میئرکراچی کو ٹھیکیدار سے این اوسی …

Read More »

کراچی کی تقسیم جائز ہے توسندھ کی غلط کیسے؟ پنجاب میں صوبہ بن سکتاہے توسندھ میں کیوں نہیں؟ خالد مقبول

وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کی تقسیم جائز ہے تو سندھ کی تقسیم غلط کیسے ہے؟ پنجاب اور کے پی کے میں صوبے بن سکتے ہیں تو سندھ میں صوبہ کیوں نہیں بن سکتا، مرتضی وہاب کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں، مرتضیٰ وہاب پر ان کی اپنی پارٹی بھی اعتماد نہیں کرتی۔ خالد …

Read More »

کراچی: سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،فی تولہ 4 لاکھ کے قریب پہنچ گیا

کراچی:(پبلک پوسٹ ) سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ کے قریب پہنچ گیا ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں کل فی تولہ سونے کے بھاؤ میں بڑی کمی کے بعد آج اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1700 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ …

Read More »

کراچی: کمسن بچیوں سے زیادتی کرنے والے ملزم پر سائلین کا عدالتی احاطے میں تشدد

کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی کے علاقے قیوم آباد میں کمسن بچیوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کو عدالت میں پیشی کے موقع پر متاثرہ بچی کی والدہ اور عدالت آنے والے سائلین نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ آج جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پولیس نے ملزم کو اعترافی بیان ریکارڈ کرانے کے لیے عدالت میں پیش کیا تھا۔ …

Read More »

کراچی: بیوی کو تیزاب پھینک کر جھلسانے کے مجرم شوہر کو 24 سال قید کی سزا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کراچی کی عدالت نے بیوی کو تیزاب پھینک کر جھلسانے کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے مجرم شوہر ساجد کو مجموعی طور پر 24 سال قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے مجرم پر مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ دورانِ سماعت پراسیکیوٹر عائشہ سعید نے دلائل …

Read More »

کراچی: گلبائی پُل پر گاڑی کی ٹکر2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق

کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی کے علاقے گلبائی پُل پر گاڑی کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ایک شخص کی شناخت واجد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے تحقیقات …

Read More »