کراچی

کے ایم سی کی عمارت میں آتشزدگی،میئر کراچی کا دفتر مکمل جل گیا

کراچی: ایم اے جناح روڈ پر واقع کے ایم سی کی عمارت میں آتشزدگی کے باعث میئر کراچی کا دفتر مکمل طور پر جل گیا۔کے ایم سی ہیڈ آفس میں لگنے والی آگ پر 3 فائر ٹینڈرز نے قابو پا لیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ میئر کراچی کے دفتر سے متصل کچن میں لگی تھی، آتشزدگی کے نتیجے …

Read More »

غلط ڈیٹا شیئر کرنے پر وزیر تعلیم سندھ کاسینیئر صحافی سے معافی مانگنے کا مطالبہ

کراچی: سندھ کے وزیر تعلیم سردار شاہ نے سینیئر صحافی کی جانب سے غلط ڈیٹا شیئر کرنے پر ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ دو روز قبل ملک کے مایہ ناز صحافی نے ایک سندھ کے محکمہ تعلیم کا غلط ڈیٹا شیئر کیا، سندھ اسمبلی میں …

Read More »

کراچی: جناح ٹرمینل کے رن ویز ایریا میں جدید سرویلنس سسٹم نصب، 24 گھنٹے نگرانی شروع

کراچی: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے جناح ٹرمینل کے رن ویز ایریا میں جدید سرویلنس سسٹم نصب کر دیا ہے، جس کے ذریعے رن ویز اور اطراف کی 24 گھنٹے موثر نگرانی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ جدید کیمروں کی مدد سے طیاروں کی پارکنگ اور نقل و حرکت کو بھی مانیٹر کیا جا سکے گا، جبکہ نئے کیمرے …

Read More »

کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہوگیا،مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی

کراچی میں کورنگی کے علاقے میں ڈمپر کی ٹکر سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا, مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی۔ پولیس کے مطابق کورنگی نمبر 6 میں بجری سے لدے ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے حمزہ ولد فاروق نامی بچہ جاں بحق ہوگیا۔ مشتعل افراد نے حادثے میں ملوث ڈمپر کو آگ لگا دی اور ایک …

Read More »

کراچی؛ صومالیہ میں قزاقوں کے ہاتھوں مغوی پاکستانیوں کے اہل خانہ کا احتجاج

کراچی: صومالیہ میں قزاقوں کے ہاتھوں اغوا کیے گئے پاکستانیوں کے اہل خانہ نے وزارت خارجہ کے کراچی دفتر کے باہر اتوار کی شب احتجاج کیا۔مظاہرین نے اپنے پیاروں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ مغویوں کے اہل خانہ وزارت خارجہ کراچی کے دفتر کے باہر جمع ہوئے، جہاں مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم پرامن احتجاج کر رہے ہیں، …

Read More »

کراچی: ڈیفنس میں نوجوان پر انسانیت سوز تشدد کرنے والے دو ملزم گرفتار، مقدمہ درج

کراچی: تھانہ ساحل پولیس نے ڈیفنس فیز 8 میں علی نامی نوجوان پر انسانیت سوز تشدد کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ اغوا ، تشدد اور ڈرانے دھمکانے کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔متاثرہ نوجوان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دوستوں کے ساتھ ڈیفنس فیز 6 بخاری کمرشل کھانا …

Read More »

کراچی: نجی اسپتال میں دورانِ ڈلیوری نومولود بچہ گلے پر تیز دھار آلے کے زخم سے جاں بحق

کراچی کے علاقے محمودآباد کے ایک نجی اسپتال میں دورانِ ڈلیوری نومولود بچہ گلے پر تیز دھار آلے کا زخم آنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نومولود کی میت قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ تاحال اسپتال انتظامیہ کے کسی فرد کو حراست میں نہیں لیا گیا۔ …

Read More »

کارساز میں گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی کی موت،ڈرائیور نتاشا منشیات کیس میں بھی بری قرار

کراچی کی ایک مقامی عدالت نے 2 سال قبل کارساز میں گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی کی موت کا سبب بننے والی نتاشا دانش کو منشیات کیس میں ناکافی شواہد کی بنا پر بری کردیا۔ 19 اگست 2024 کو نتاشا دانش نے کارساز میں تیز رفتار ٹویوٹا لینڈ کروزر سے 3 موٹر سائیکلوں اور ایک گاڑی کو ٹکر ماری …

Read More »

کراچی ، دودھ کے بیوپاریوں سے 21 لاکھ کی ڈکیتی،مزاحمت پر 2 افراد شدید زخمی

کراچی: کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کے قریب فائرنگ کے واقعے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی نجی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کی شناخت 35 سالہ غنی بخش اور …

Read More »