کراچی

ڈیزل سستا؛ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا حکم

کراچی: صوبائی حکومت نے ڈیزل سستا ہونے کے باوجود زائد کرایہ وصول کرنےو الے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے کا نوٹس لے لیا۔ انہوں نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ اور دیگر حکام کو کرایوں میں کمی یقینی بنانے اور …

Read More »

گل پلازہ آتشزدگی کیس میں سول ڈیفنس کے 2 افسران برطرف

کراچی: گل پازہ آتشزدگی کیس میں محکمہ داخلہ نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے سول ڈیفنس کے دو افسران کو برطرف کر دیا۔محکمہ داخلہ سندھ نے فاطمہ میمن اور مرزا مرسلین بیگ کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔ ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق گل پلازہ کے فائر سیفٹی آڈٹ میں غفلت اور بدعنوانی کے الزامات ثابت ہوئے، دونوں افسران 2024 اور …

Read More »

معروف تاجر رہنما و چیئرمین کراچی سندھ تاجر اتحاد شیخ حبیب کی قیادت میں وفد کی کراچی چیمبر آمد

کراچی(رپورٹ، وسیم خان) معروف تاجر رہنما و چیئرمین کراچی سندھ تاجر اتحاد شیخ حبیب کی قیادت میں ایک معزز وفد نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیااس موقع پر شیخ حبیب نے 26 ستمبر میں ہونے والے کراچی چیمبر کے سالانہ انتخابات میں BMG بزنس مین گروپ کی بھرپور حمایت کا باضابطہ اعلان کر دیا – تاجر …

Read More »

بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں اویس رضا قادری کی آواز میں نیا نعتیہ کلام “آمدِ سرکار ﷺ ہے” ریلیز ہوگیا

کراچی: ماہ ربیع الاول کی بابرکت اور پرنور آمد کے موقع پر معروف برانڈ “ھیرا گولڈ” کی جانب سے بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں اویس رضا قادری کی خوبصورت آواز میں ایک روح پرور نعتیہ کلام “آمدِ سرکار ﷺ ہے” ریلیز کر دیا گیا ہےیہ نعتیہ کلام عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے خاص طور پر تیار کیا …

Read More »

کراچی: خراب فضائی معیار سے نزلہ، کھانسی، سانس کی بیماریوں میں اضافہ

کراچی میں خراب فضائی معیار سے نزلہ، کھانسی اور سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرِ امراضِ تنفس ڈاکٹر جاوید خان کا کہنا ہے کہ بارشیں نہ ہونے سے کراچی کا ایئر کوالٹی انڈیکس متاثر ہوا ہے، جس سے سانس کی بیماریوں کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں سانس کے انفیکشنز کے …

Read More »

کراچی، سولجر بازار میں سرکاری اسکول میں چوکیدار کے بیٹے کی8 سالہ طالبہ کے ساتھ زیادتی کی کوشش

کراچی: سولجر بازار میں گورنمنٹ گرلز اینڈ بوائز پرائمری اسکول میں دوسری جماعت کی 8 سالہ طالبہ کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی گئی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم اسکول کے چوکیدار کا بیٹا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح سولجر بازار تھانے کے علاقے سولجر بازار …

Read More »

کراچی: جناح اسپتال میں بیڈ نہ ملنے سے خاتون اور نومولود بچہ دم توڑ گئے، کمیٹی قائم

کراچی کے جناح اسپتال میں بیڈ نہ ملنے سے خاتون اور نومولود کی مبینہ ہلاکت کے واقعے پر کمیٹی قائم کر دی گئی۔ حکام کے مطابق خاتون نے گیسٹرو وارڈ میں بچے کو جنم دیا جس کے بعد خاتون اور بچہ دونوں دم توڑ گئے۔ گیسٹرو کے ڈاکٹرز نے الزام عائد کیا ہے کہ گائنی وارڈ میں بیڈ خالی ہونے …

Read More »

کراچی، گودام میں سوئے ہوئے نوجوان کو ٹرک نے کچل دیا

کراچی: شہر قائد میں ماڑی پور کے علاقے گلبائی کے قریب ایک گودام میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ٹرک کی زد میں آکر سوتا ہوا نوجوان جاں بحق ہوگیا۔چھیپا حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 18 سالہ پرکاش کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے بعد نوجوان کی لاش کو چھیپا رضاکاروں نے …

Read More »

میئر کراچی کا رات گئےشہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ رات گئے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے آئی آئی چندریگر روڈ، کھارادر، میٹھادر اور اولڈ سٹی ایریا کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور شہر میں جاری بیوٹیفکیشن اور دیگر ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا، …

Read More »

کراچی میں سگ گزیدگی کا ایک اور واقعہ، 24 سالہ نوجوان جاں بحق، تعداد 18 ہوگئی

کراچی: شہر قائد میں سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سے متاثر ایک اور شہری آوارہ کتوں کا شکار ہوگیا۔قیوم آباد کا 24 سالہ نوجوان شہریار ریبیز کے باعث جناح اسپتال میں انتقال کرگیا۔ شہریار کو 2 ماہ قبل آوارہ کتے نے کاٹا تھا، تاہم کتے کے کاٹنے کے بعد اس نے ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوائی۔ شہریار کو …

Read More »