کراچی

کراچی:اتحاد ٹاؤن جدہ ہزارہ کالونی میں گھر کے اندر ڈکیتی کی بڑی واردات ،ڈاکو لاکھوں روپے کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار

کراچی: اتحاد ٹاؤن جدہ ہزارہ کالونی میں گھر کے اندر ڈکیتی کی بڑی واردات، لاکھوں مالیت کا سامان لوٹ لیا گیا۔پولیس کے مطابق واردات رات تقریباً 3 بجے پیش آئی جب 5 سے زائد مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوئے۔ اس وقت گھر میں 6 خواتین سمیت 10 افراد موجود تھے جنہیں اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا گیا۔ …

Read More »

کراچی میں اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام ،بجری کی آڑ میں چھپائی گئی 5ٹن چھالیہ اور300 کلو بھارتی ساختہ گٹکا برآمد

کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے خفیہ اطلاع پر شان چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے رجسٹریشن نمبر TAH-239 والے ڈمپر کو روک لیا۔ ڈمپر بظاہر بجری اور پتھروں سے لدا ہوا تھا، تاہم تلاشی کے دوران بجری کے نیچے چھپائے گئے پی پی بیگز سے 5 ہزار کلو چھالیہ اور 300 کلو بھارتی ساختہ گٹکا برآمد کرلیا …

Read More »

کراچی؛ 10 سالہ بچی سے زیادتی کیس؛مجرم کی عمر قید کی سزا برقرار

سندھ ہائیکورٹ نے 10 سالہ بچی سے زیادتی کے کیس میں سزا یافتہ مجرم رضوان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ ٹرائل کورٹ نے مجرم رضوان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، جس پر مجرم نے سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ مجرم کے خلاف مقدمہ تھانہ کلری میں سال 2022 میں …

Read More »

کراچی، نیو کراچی میں گھر میں کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق

کراچی: شہر قائد کے علاقے نیو کراچی سیکٹر اے ون فور میں گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے 50 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئیں۔چھیپا حکام کے مطابق واقعہ عائشہ مسجد کے قریب پیش آیا جہاں کرنٹ لگنے سے خاتون کی حالت تشویشناک ہوگئی۔ جاں بحق خاتون کی شناخت 50 سالہ عالیہ کے نام سے ہوئی ہے جن کی لاش ضابطے …

Read More »

کراچی: گھر کے اندر فائرنگ ،مسجد کے پیش امام قتل

کراچی: سرجانی کے علاقے تیسر ٹاؤن، سیکٹر 36 ای میں واقع گھر کے اندر فائرنگ کرکے مقامی مسجد کے پیش امام کو قتل کر دیا گیا۔پولیس واقعے کی اطلاع ملتے ہی تحقیقات کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو عملے نے مقتول پیش امام کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی۔

Read More »

کھارادر میں ڈکیتی کے دوران شہری معین اختر کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی: ساؤتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کھارادر میں ڈکیتی کے دوران شہری معین اختر کے قتل میں ملوث ملزم محمد فیصل کو گرفتار کرلیا، جبکہ واردات میں ملوث دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس کے مطابق 9 ستمبر کو معین اختر اپنے بیٹے کے ہمراہ کمپنی کا چیک کیش کروا کر واپس جا رہے تھے …

Read More »

کراچی ، پٹیل پاڑہ کے قریب تاجر کے ساتھ ڈکیتی52 لاکھ سے زائد نقدی اور 5کلو چاندی چھین لی گئی

کراچی: شہر قائد میں بزنس ریکارڈر روڈ پٹیل پاڑہ کے قریب موٹر سائیکلوں پر سوار نصف درجن سے زائد ڈاکو جیولرز شاپ کے مالک سے 52 لاکھ سے زائد سے نقدی اور 5 کلو چاندی چھین کر فرار ہوگئے۔لٹنے والے جیولر عثمان کی حیدری مارکیٹ کے قریب مدنی مال میں کلثوم جیولر کے نام سے دکان جو اپنے مینجر کے …

Read More »

کراچی؛ ٹرالر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق، ڈرائیور فرار

کراچی: ماڑی پور روڈ ٹرک اڈے کے قریب ٹرالر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا، حادثے کا ذمے دار ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق حادثہ ماڑی پور ٹرک اڈا گیٹ نمبر 3 کے قریب پیش آیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول …

Read More »

کراچی: بلوچ کالونی گرڈ اسٹیشن میں آگ لگ گئی،کئی علاقوں میں بجلی معطل

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی ایکسپریس وے کے قریب کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن میں آگ لگنے سے کئی علاقوں میں بجلی معطل ہو گئی۔ چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بلوچ کالونی گرڈ اسٹیشن کے 3 پینلز میں آگ لگی تھی، پینلز کے اوپر فیول کے ٹینک تھے، جب ہم یہاں …

Read More »

کراچی: تین تلوار پر سپرمارٹ سے 50لاکھ روپے کی چوری، کلفٹن میں بیوپاری سے 17لاکھ بھی لوٹ لیے گئے

کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار پر سپر مارٹ میں 50 لاکھ روپے کی چوری ہو گئی۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ چوری میں خاتون اور مرد ملوث ہیں، ملزمان کے پاس تالوں کی چابیاں تھیں۔ پولیس نے کہا ہے کہ ملزمان لا کر کھول کر 50 لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم لے کر فرار ہو …

Read More »