ماسکو: روس ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرے گا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق روسی حکومت نے ایران کو ایک ارب ڈالر کا قرض فراہم کرنے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور رقم منتقلی کے لئے تیار ہے تاہم ایرانی حکومت کے مختلف اداروں کے درمیان اس بات پر اختلاف ہے کہ یہ رقم کس مقصد کے لئے …
Read More »Tag Archives: ایران
’نیویارک میں مذاکرات کا کوئی پروگرام نہیں‘ ایران نے امریکا سے بات چیت کا منصوبہ ہی مسترد کردیا
ایران نے امریکا کے ساتھ نئی بات چیت کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیویارک میں موجود ایرانی وفد کی امریکی حکام سے مذاکرات کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شریک ایرانی وفد کے قریبی ایک نامعلوم ذریعے کے حوالے سے یہ بیان جاری …
Read More »نیویارک میں مذاکرات کا فوری اثر،عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں نمایاں کمی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت کو ’بہت اچھی‘ قرار دیے جانے کے بعد بدھ کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایشیائی کاروبار کے ابتدائی اوقات میں عالمی معیار کے برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر 98.91 ڈالر فی بیرل …
Read More »امریکا کا ایران کے 5 آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ،حملے کی ویڈیوز بھی جاری کر دیں
امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسز نے ایران کے خام تیل لے جانے والے 5 بحری جہاز تباہ کردیے سینٹکام کے مطابق ایرانی آئل ٹینکرز کے خلاف کارروائی پاسداران انقلاب کی جانب سے دو روز کے دوران امریکی جنگی بحری جہاز کو دو مرتبہ بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کے بعد کی گئی۔ امریکی …
Read More »ایران کا امریکی خودکار آبدوز پکڑنے کا دعویٰ،آبنائے ہرمز میں کشیدگی مزید بڑھ گئی
ایرانی بحریہ نے آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر امریکی فوج کی ایک جدید بغیر پائلٹ آبدوز پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سرکاری خبر رساں ادارے سپاہ نیوز کے مطابق زیرِ آب امریکی ڈرون آبدوز کو ایک پیچیدہ خفیہ کارروائی کے دوران آبنائے ہرمز کے داخلی راستے سے قبضے میں لیا گیا۔ ایران نے پکڑی گئی …
Read More »ایران پر فتح کے بعد تیل کی قیمتیں تیزی سے گر جائیں گی: ٹرمپ کا دعویٰ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی فتح کے بعد تیل کی قیمتوں میں بہت تیزی سے کمی آئے گی۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنگ میں کامیابی کے بعد پیٹرول کی قیمت 3 ڈالرز فی گیلن تک پہنچ جائے گی اور بعد ازاں …
Read More »ہمارے بم معصوم بچوں اور خواتین کونشانہ بنا رہے ہیں، امریکی رکنِ کانگریس
واشنگٹن: امریکی رکنِ کانگریس ڈیلیا رامیرز نے ایران میں جاری امریکی فوجی کارروائیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی رکنِ کانگریس ڈیلیا رامیرز نے کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ ’بلاک دی بمبز ایکٹ‘ منظور کیا جائے تاکہ اپنے اختیارات دوبارہ حاصل کیے جائیں اور اس نہ ختم ہونے والی جنگ کا …
Read More »ایران پر امریکی حملوں میں 18 افراد جاں بحق، 142 زخمی؛ بچوں کی بڑی تعداد متاثر
تہران: ایران کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ 30 اگست سے 2 ستمبر کے دوران امریکی حملوں میں کم از کم 18 افراد جاں بحق اور 142 زخمی ہوئے ہیں۔ ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 44 بچے بھی شامل ہیں، جبکہ جاں بحق افراد میں ایک بچہ اور دو خواتین شامل ہیں۔ ایرانی …
Read More »ایران کے کویت، بحرین، اردن، عراق میں امریکی اڈوں پر حملے، کئی ہیلی کاپٹر و ڈرونز تباہ
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ کویت، بحرین، اردن اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب فورس کا کہنا ہے کہ اردن کے کیمپ تیتن میں امریکی بحریہ کے اڈے کو نشانہ بنایا ہے، کیمپ تیتن پر بیلسٹک میزائلوں کے حملے میں متعدد امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔ پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ …
Read More »امریکا کے تازہ حملوں میں 11 افراد جاں بحقاور متعدد زخمی ہوئے، ایرانی میڈیا کا دعویٰ
تہران: ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی سرزمین پر امریکا کے تازہ میزائل حملوں میں کم از کم 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکا نے جنوب مغربی صوبے خوزستان میں تین مقامات کو نشانہ بنایا، جہاں 7 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف …
Read More »
THE PUBLIC POST