وزیراعظم بانی پی ٹی آئی نہیں جو بات سے مکر جائیں، طلال چوہدری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بانی پی ٹی آئی نہیں جو بات سے مکر جائیں، وزیراعظم کی بات پورے پاکستان نے سنی ہے یہ آفر بالکل درست ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو بڑی مناسب آفر کی ہے، پورا سچ جاننا ہے تو 2014 سے چیزوں کو شروع کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات پی ٹی آئی کی فطرت میں نہیں، مذاکرات میں سننا بھی پڑتا ہے اور پی ٹی آئی کو سننے کی عادت نہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ مذاکرات میں بات دلیل سے ہوتی ہے، وزنی دلیل مخالف کی بھی ہو تو مانی جاتی ہے، یہ یک طرفہ طور پر مذاکرات سے دوڑے ہیں۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ باہر یہ کچھ اور بات کرتے ہیں اور اندر ان کے پاس دلیل نہیں ہوتی، ہم جو کہہ رہے ہیں کرکے دکھائیں گے، ہمارے دل میں کھوٹ ہوتا تو کیوں آفر کرتے۔

Check Also

کراچی: پانی اور بجلی کی بندش پر شہریوں کا احتجاج،شارع فیصل اور دیگر علاقوں میں شدید ٹریفک جام

کراچی میں نیشنل ہائی وے پر پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *