پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد سیلاب نے سندھ کا رخ کرلیا، کچے کےکئی علاقے اور ہزاروں ایکڑ فصلیں زیرآب

پنجاب میں تباہی مچانے کےبعد سندھ میں داخل ہونا شروع ہوچکا، کندھکوٹ کےکچے کےتمام علاقے زیرآب آگئے، سیلاب کےباعث ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی زیرآب آگئیں جب کہ پنجند کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا جب کہ گڈو بیراج پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی آبی جارحیت کے بعد آنے والا سیلاب گڈو بیراج کے راستے سندھ میں داخل ہونا شروع ہوچکا ہے، گڈوبیراج پر درمیانے درجے کےسیلاب کے بعد کندھکوٹ کےکچے کے تمام علاقے زیرآب آگئے اور ان کا شہروں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

اس کے علاوہ سیلاب کے باعث ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی زیرآب آگئی ہیں، اور پانی بڑھنے کےباعث حفاظتی بندوں پر بھی دباؤ بڑھنے لگا ہے، اور حساس قرار دیئے گئے کے کے بند اور اولڈ توڑی بند کومضبوط بنانے کاکام بھی جاری ہے۔

دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری

دوسری جانب محکمہ اطلاعات سندھ کی طرف دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے گئے۔

محکمہ اطلاعات کے مطابق پراونشل رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل نے بتایا کہ پنجند کے مقام پر پانی کے بہاو میں کمی واقع ہوئی ہے جب کہ ان فلو اور آئوٹ فلو اس وقت 575195 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، گڈو بیراج پر اس وقت ان فلو 544,658 کیوسک اور آئوٹ فلو 514,051 کیوسک ہے۔

محکمہ اطلاعات سندھ نے کہا کہ سکھر بیراج پر ان فلو 470,580 کیوسک اور آؤٹ فلو 422,400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، کوٹری بیراج پر ان فلو 262,509 کیوسک جبکہ آئوٹ فلو 254,354 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Check Also

ن لیگ سے لفظی جنگ؛ پیپلز پارٹی کا وزیراعظم سے ملاقات کرکے معاملہ اٹھانے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے لفظی جنگ کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *