صاحبزادہ حامد رضا تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے سیکریٹری انفارمیشن کے عہدے سے مستعفی

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے سیکریٹری انفارمیشن کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ سنی اتحاد کونسل کے ہنگامی اجلاس کے بعد کیا۔

اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی کی ہدایات پر تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا کا یہ بھی کہنا ہے کہ فیصلے سے تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین کو آگاہ کر دیا ہے۔

Check Also

سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا دوسرے روز بھی سڑک پر احتجاج

کراچی (پبلک پوسٹ )سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *