میٹرک بورڈ کراچی میں افسر کی جانب سے خواتین افسران کو ہراساں کرنے کا انکشاف

میٹرک بورڈ کراچی میں افسر کی جانب سے خواتین افسران کو ہراساں کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ بورڈ انتظامیہ کے مطابق سابق سیکریٹری میٹرک بورڈ ڈاکٹر نوید احمد کے خلاف ہراسانی کی شکایات درج کروائی گئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق متعدد خواتین ملازمین کی جانب سے چیئرمین کو تحریری طور پر شکایات جمع کروائی گئی۔ شکایت کنندگان نے سابق سیکریٹری ڈاکٹر نوید کےخلاف محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس حوالے سے خط کے متن کے مطابق چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی غلام حسین سوہو نے تحقیقات کیلئے خط جاری کر دیا۔ خط کے متن کے مطابق ہراسمنٹ ایٹ ورک پلیس ایکٹ کے تحت سابق سیکریٹری کےخلاف تحقیقات کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

خط کے متن کے مطابق چیئرمین میٹرک بورڈ نے سابق سیکریٹری کے خلاف تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی۔ قائمقام ناظم امتحانات حمزہ خان تگڑ کو انکوائری افسر مقرر کر دیا گیا ہے، مطابق ہائر سیکنڈری اسکول کی خاتون پرنسپل بھی انکوائری میں بطور رکن شامل ہیں۔

متن کے مطابق شواہد کے طور پر وائس ریکارڈنگ اور فون کالز کی ریکارڈنگ، خاتون افسر کو دوستی اور تعلق کیلئے مجبور کرنے کے شواہد بھی فراہم کیے گئے ہیں، نوید احمد نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے خواتین کو ہراساں کیا۔

بورڈ ذرائع کے مطابق سابق سیکریٹری میٹرک بورڈ کے خلاف انکوائری کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Check Also

بھارت سہولت کاروں کے ذریعے پاکستان میں انتشار چاہتا ہے،احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت اپنے سہولت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *