بھارت میں اترپردیش کانپور جنوبی کے قدوائی نگر تھانہ علاقے میں اسکول سے واپسی پر پانچویں جماعت کے طالب علم کو اغوا کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اغوا کار وین میں سوار تھے، بچے کو نشہ آور چیز کھلا کر لے گئے، خوش قسمتی سے بچے کو ہوش آگیا اور وہ موقع دیکھتے ہی فرار ہوگیا۔
اترپردیش پولیس کا کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی بنیاد پر مجرموں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ کنال اسکول سے گھر لوٹ رہا تھا۔ تھوڑی دور چلنے کے بعد دو آدمیوں کو ایک وین کے پاس کھڑے دیکھا۔ دونوں نے کنال کو بلایا اور کچھ پوچھا، کنال نے بتانے سے انکار کیا۔
اس کے بعد دونوں ملزمان نے بچے کو رومال سونگھائی جس سے وہ بے ہوش ہوگیا۔ دونوں اغوا کار اسے گھسیٹتے ہوئے وین میں لے گئے۔ تھوڑی دور بعد، انہوں نے کچھ سامان لینے کے لیے وین سڑک کے کنارے کھڑی کی۔ اس وقت کنال کو ہوش آیا اور وہ وین سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
اہل خانہ کے مطابق طالب علم ایک گروسری کی دکان پر بھاگا اور دکاندار کو اطلاع دی۔ دکاندار نے وین میں سوار اغوا کاروں کو روکنے کی کوشش کی تاہم وہ فرار ہوگئے۔ اس کے بعد دکاندار نے کنال کے گھر والوں کو اس حوالے سے اطلاع دی۔
THE PUBLIC POST