کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر ایک ہی دن میں شہری کو پانچ چالان موصول ہوگئے۔
کراچی میں ٹریفک پولیس کا ای چالان سسٹم شہریوں کے لیے درد سر بن گیا، شہری کو ایک ہی دن میں سیلٹ بیلٹ نہ باندھنے پر پانچ چالان بھیج دیے گئے۔
تین چالان ایکسپریس وے، ماڑی پور روڈ، 2 حسن اسکوائر کے مقام پر ہوئے۔
30 اکتوبر کی دوپہر 12 بجے ایک ہی مقام پر شہری کے تین چالان ہوئے، 30 اکتوبر کی رات 12 بجے ایک ہی مقام پر شہری کے 2 چالان ہوئے۔
متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ میں ٹرانسپورٹ کے شعبے سے منسلک ہوں، پانچ چالان موصول ہوئے، اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ میرے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ٹریفک پولیس نے ای چالان جرمانوں کی بروقت ادائیگی کی حوصلہ افزائی کے لیے بڑے پیمانے پر رعایت کا اعلان کیا تھا۔
آئی جی سندھ نے بتایا تھا کہ 50 اقسام کی خلاف ورزیوں پر جرمانہ 5 ہزار روپے تک رکھا گیا ہے، تاہم 14 روز میں ادائیگی کی صورت میں 50 فیصد رعایت دی گئی ہے، رعایتی مدت میں ادائیگی پر جرمانہ 2 سے ڈھائی ہزار روپے تک ہوگا۔
THE PUBLIC POST