کراچی: ملیر سٹی میں گھر سے نوجوان کی لاش برآمد، تفتیش جاری

کراچی کے علاقے ملیر سٹی گوشت مارکیٹ کے قریب ایک گھر سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 22 سالہ ارحم ولد حبیب کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش گھر کے اندر سے ملی، جبکہ ابتدائی معائنے میں اس کے ہاتھ بندھے ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ واقعے کی نوعیت جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق حقائق سامنے آنے کے بعد مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

Check Also

کراچی: پانی اور بجلی کی بندش پر شہریوں کا احتجاج،شارع فیصل اور دیگر علاقوں میں شدید ٹریفک جام

کراچی میں نیشنل ہائی وے پر پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *