معروف کامیڈین، اداکار اور پاکستان کے مایہ ناز فنکار معین اختر کے 75 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں ان کے مداح انہیں خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔ برجستہ مزاح، شاندار ڈائیلاگ ڈلیوری اور ہر کردار کو حقیقت کے قریب تر پیش کرنے کی غیر معمولی صلاحیت نے معین اختر کو فنِ اداکاری کا ایک ناقابلِ فراموش نام بنا دیا۔
معین اختر نے ٹیلی وژن ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔ ڈرامہ سیریل ’’روزی‘‘ میں ان کی اداکاری کو ان کے کیریئر کی بلند ترین مثالوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ آنگن ٹیڑھا، انتظار فرمائیے، بندر روڈ سے کیماڑی، نہاف پلیٹ اور عید ٹرین جیسے مقبول ڈراموں میں ان کے کردار آج بھی ناظرین کو محظوظ کرتے ہیں۔
اسٹیج کے میدان میں بھی معین اختر نے اپنی مثال آپ قائم کی۔ ’’بڈھا گھر پر ہے‘‘، ’’یس سر عید نو سر عید‘‘، ’’بے بیا معین اختر‘‘ اور ’’بکرا قسطوں پر‘‘ جیسے اسٹیج شوز پاکستانی تھیٹر کی تاریخ کے یادگار شاہکار سمجھے جاتے ہیں، جنہوں نے عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔
24 دسمبر 1950 کو پیدا ہونے والے معین اختر نے اپنی فنی زندگی میں مزاح کو وقار اور سنجیدگی عطا کی۔ وہ 22 اپریل 2011 کو اس دنیا سے رخصت ہو گئے، مگر اپنی لازوال اداکاری اور بے مثال فن کے ذریعے آج بھی اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔
THE PUBLIC POST