سٹی کورٹ کراچی میں یوٹیوبر رجب بٹ پر تشدد کا مقدمہ درج،2 وکلا سمیت 15 سے زائد افراد نامزد

کراچی: سٹی کورٹ کراچی میں یوٹیوبر رجب بٹ کے ساتھ پیش آنے والے تشدد کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت میں پیشی کے دوران رجب بٹ پر تشدد کیا گیا، مارپیٹ کے دوران زبردستی ان کا بیگ چھین لیا گیا جو بعد میں اس وقت واپس کیا گیا جب انہیں عدالت سے باہر جانے پر مجبور کیا جا رہا تھا، تاہم بیگ میں موجود 3 لاکھ روپے نقد رقم غائب پائی گئی۔

درج مقدمے کے مطابق واقعے کے دوران رجب بٹ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں جبکہ ان پر تشدد اور مارپیٹ کی گئی۔ ایف آئی آر میں تشدد، مارپیٹ، جان سے مارنے کی دھمکیاں اور دیگر متعلقہ دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں 2 وکلا سمیت 15 سے زائد وکلا کو نامزد کیا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب قانونی حلقوں اور سوشل میڈیا پر واقعے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ عدالتی احاطے میں پیش آنے والے تشدد کے واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

Check Also

حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان دو اہم منصوبوں پر دستخط

اسلام آباد:وفاقی حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے درمیان موسمیاتی تبدیلی سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *