کراچی: کراچی کے علاقے بفر زون، سیکٹر 16 رحمانیہ مسجد کے قریب ایک 17 سالہ لڑکا کنویں میں گر گیا، جسے ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت زندہ نکال لیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق لڑکے کی شناخت محمد زاہد کے نام سے ہوئی ہے۔ ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ لڑکے کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی اور پھر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ کھلے کنووں اور خطرناک مقامات کے قریب بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں تاکہ اس قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔
THE PUBLIC POST