معروف بھارتی اداکارہ زرین خان کی والدہ کا انتقال

بالی ووڈ اداکارہ Zareen Khan کی والدہ پروین خان طویل علالت کے بعد Mumbai میں انتقال کر گئیں۔

اہلِ خانہ کی جانب سے اس افسوسناک خبر کی تصدیق کے بعد شوبز حلقوں اور مداحوں میں گہرے رنج و غم کی فضا قائم ہو گئی ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کی نمازِ جنازہ ممبئی کے علاقے ورسوا میں ادا کی جائے گی۔ جاری بیان میں بتایا گیا کہ پروین خان، جو زرین خان اور ثناء خان کی والدہ تھیں، اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔

واضح رہے کہ زرین خان گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی والدہ کی بیماری سے متعلق مداحوں کو آگاہ رکھے ہوئے تھیں۔ رواں سال فروری میں انہوں نے سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ ان کی والدہ کی طبیعت دوبارہ خراب ہو گئی ہے اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس موقع پر اداکارہ نے مداحوں سے اپنی والدہ کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی تھی۔

Check Also

امریکی فوج ایران آپریشن میں 60 لاکھ کھانے کھا گئی

امریکا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے ایران کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *