برطانیہ: مشہور گیم سیریز ٹُومب ریڈر کی مداح کا انوکھا ریکارڈ

برطانوی گیمر نے ٹُومب رائڈر سیریز کے سب سے بڑے مجموعے کے ساتھ گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

برطانیہ کی گیمر ایمی ڈائسن نے مشہور ویڈیو گیم فرنچائز ٹُومب رائڈر کے سب سے بڑے مجموعے کے حامل ہونے کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ ڈائسن کے مجموعے میں اس فرنچائز کی 291 منفرد کاپیاں شامل ہیں، جن میں اسپیشل ایڈیشنز، مختلف پلیٹ فارمز کے لیے جاری کی جانے والی کاپیاں، اور متعدد زبانوں میں ریلیز ہونے والے ایڈیشنز شامل ہیں۔

ڈائسن نے بتایا کہ انہوں نے صرف چھ سال کی عمر میں ٹُومب رائڈر کھیلنا شروع کیا اور ابتدائی طور پر انہیں یہ بات خاص طور پر متاثر کن لگی کہ گیم کی مرکزی کردار ایک مضبوط اور بااثر خاتون ہے، جو ویڈیو گیم انڈسٹری میں غیر روایتی نمائندگی کی مثال ہے۔

اس سے قبل یہ عالمی ریکارڈ اسپین کے گیمر الیجاندرو کیمبرونیرو البلادیجو کے پاس تھا، جنہوں نے 2017 میں 215 گیمز کے مجموعے کے ساتھ یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

ماہرین کے مطابق، ڈائسن کا مجموعہ نہ صرف تعداد کے اعتبار سے اہم ہے بلکہ یہ ویڈیو گیم کلکٹرز کے لیے معیار اور تنوع کی نئی مثال بھی قائم کرتا ہے۔

Check Also

جب جیا نے ریکھا سے کہا ’امیتابھ میرا تھا، میرا ہی رہے گا‘

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ جیا بچن آج سالگرہ منا رہی ہیں بالی ووڈ کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *