فواد اور عائزہ اسکرین پر پہلی بار ایکساتھ جلوہ گر ہونے کیلئے تیار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فواد خان اور اداکارہ عائزہ خان پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں، اور ان کے مشترکہ منصوبے کی ابتدائی تفصیلات بھی منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں فنکار جلد ہی نامور ہدایت کار ندیم بیگ کی آئندہ فلم میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ ندیم بیگ کو حالیہ کامیاب فلم لو گرو کی بدولت نمایاں پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ فواد خان اور عائزہ خان کسی فلم یا ڈرامے میں بیک وقت جلوہ گر ہوں گے، تاہم اس سے قبل دونوں کو ایک کمرشل اشتہار میں ایک ساتھ دیکھا جا چکا ہے۔

مداحوں کی جانب سے طویل عرصے سے اس جوڑی کو ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا جا رہا تھا، جو اب حقیقت کا روپ دھارتی دکھائی دے رہی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس متوقع فلم کو 2027 میں نمائش کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

Check Also

ایس ای سی پی نے حلال فنانسنگ پروڈکٹ کے اجرا کیلئے گائیڈ لائنزجاری کردیں

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے حلال فنانسنگ مصنوعات کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *