نارتھ کراچی سے چوری ہونے والا قربانی کا بیل شہریوں نے ڈھونڈ لیا نشے کے لیے بیل 20 ہزار روپے میں فروخت کیاملزم کا انکشاف

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں چوری ہونے والا قربانی کا بیل شہریوں نے تلاش کرکے برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سرسید کی حدود سے چوری ہونے والے بیل کو پاور ہاؤس چورنگی کے قریب سے برآمد کیا گیا۔ شہریوں نے کارروائی کرتے ہوئے 5 مشتبہ ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

سامنے آنے والی ویڈیو میں ایک ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے نشے کی لت پوری کرنے کے لیے بیل 20 ہزار روپے میں فروخت کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے ملزمان کو پکڑنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں انہیں تھانے منتقل کردیا گیا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ سرسید میں درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو ملزمان کو علی الصبح بیل چوری کرکے فرار ہوتے دیکھا گیا تھا، جس کے بعد شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا تھا۔

Check Also

نیشنل اسٹیڈیم کے قریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں افسوسناک واقعہ، جانور خون میں لت پت ہوگیاآوارہ کتوں کے حملے میں قربانی کا دنبہ ہلاک

علاقہ مکینوں نے آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد اور سیکیورٹی انتظامات پر سوالات اٹھا دیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *