سینئر رہنما بی جے پی کا مودی اور امیت شاہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما نے اپنی ہی پارٹی کے وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا۔

بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیئن سوامی نے کہا کہ بدلہ لینے کے بجائے مودی اور امیت شاہ استعفیٰ دیں۔

تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے 86 سالہ سبرامنیئن سوامی کا کہنا تھا کہ چین، پاکستان، مالدیپ اور بنگلادیش کے معاملات پر مودی اور امیت شاہ کئی بار سرینڈر کر چکے ہیں۔

انھوں نے کہا اب چین کھلے عام کہہ رہا ہے وہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، چین اور ترکیہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت تنہا ہوگیا ہے۔

بی جے پی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ نریندر مودی استعفیٰ دیں ہمیں ایک نئے رہنما کی ضرورت ہے۔

Check Also

راکھی ساونت نے وہ کر دکھایا جو کوئی دوسرا اسٹار نہ کر سکا

بالی ووڈ اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت نے وہ کر دکھایا جو کوئی دوسرا اسٹار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *