سعودی شہزادہ عبدالعزيز بن مشعل انتقال کرگئے

سعودی شہزادہ عبد العزيز بن مشعل اپنے رب کے حضور پیش ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایوانِ شاہی سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ عبدالعزيز بن مشعل بن عبدالعزيز آل سعود خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

بیان میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ہمارے ہر دلعزیز شہزادے  کے لیے رحمت و مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کریں۔

شہزادہ عبدالعزيز بن مشعل کی نماز جنازہ دارالحکومت ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبد اللہ میں عصرکی نماز کے بعد ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں مرحوم شہزادے کے اہل خانہ سمیت شاہی خاندان کے افراد اور اعلیٰ سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی

Check Also

2025 میں حج کرنے والے خبردار! سعودی حکومت نے لازمی شرط کا اعلان کردیا

جدہ(پبلک پوسٹ)سعودی حکومت نے حج 2025 کے لیے میننجائٹس ویکسین کو لازمی قرار دے دیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے