پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی(پبلک پوسٹ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک بار پھر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری دن (جمعہ کو) بازارِ حصص میں 454 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، جس کے ساتھ ہی کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 34 ہزار 236 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس بڑھتے بڑھتے 1064پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 34 ہزار 134830 پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر آگیا تاہم کاروبار کے اختتام پر بتدریج کمی کے ساتھ انڈیکس 517 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 34 ہزار 299 کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ رواں کاروباری ہفتے کا آغاز بھی شان دار تیزی کے ساتھ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں انڈیکس نے نئی تاریخی سطح کا ریکارد رقم کیا تھا۔

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *