کے پی سینیٹ الیکشن: حکومت اپوزیشن اجلاس میں مل کر لڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، طلحہ محمود

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی طرف سے سینیٹ کیلئے نامزد امیدوار طلحہ محمود کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ناراض امیدوار دستبردار نہیں ہوئے تو حکومت اور اپوزیشن مل کر الیکشن لڑیں گے۔

خیبر پختونخوا سینیٹ الیکشن میں حکومت اور اپوزیشن نے کاغذات واپس نہ لینے والے امیدواروں کیخلاف مل کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ناراض پی ٹی آئی رہنماؤں کا سینیٹ انتخابات سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کے سینیٹ کے لیے نامزد امیدوار طلحہ محمود نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے اجلاس میں مل کر انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اجلاس میں علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

طلحہ محمود نے کہا کہ اجلاس میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی، حکومت کے حصہ میں 6 اور اپوزیشن کے حصہ میں 5 نشستیں آئیں گی۔

Check Also

سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا دوسرے روز بھی سڑک پر احتجاج

کراچی (پبلک پوسٹ )سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *