کراچی؛ بھائی نے پسند کی شادی کرنیوالی بہن کو گھر آنے پر قتل کردیا

کراچی

بھائی نے پسند کی شادی کرنے والی بہن کو گھر واپس آنے پر قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کے علاقے بنارس بخاری کالونی بلال مسجد  کے قریب گھر میں فائرنگ سے لڑکی جاں بحق ہو گئی، جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 20 سالہ شاہین دختر امین خان کے نام سے کی گئی۔

لڑکی نے 17 اگست 2024ء کو گھر سے فرار ہونے کے بعد پسند کی شادی تھی اور جمعرات کی دو پہر ڈیڑھ بجے کے قریب واپس اپنے گھر لوٹی تو اس کے سگے بھائی شہباز ولد امین خان نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا ۔

پولیس کے مطابق غیرت کے نام پر بہن کو قتل کرنے کے بعد بھائی شہباز موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس کو جائے وقوع سے 30بور پستول کے 2 خول ملے ہیں، جنہیں قبضے میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے

Check Also

کراچی پریس کلب پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کا احتجاج ، شہر میں دفعہ 144 نافذ

کراچی (پبلک پوسٹ)کراچی پریس کلب پر بلوچ یکجہتی کمیٹی ( بی وائی سی ) کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے