لوئر کرم میں مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ، 7 افراد جاں بحق

ڈی آئی خان(پبلک پوسٹ)ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل لوئر کرم میں مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کے حملے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق احمد خان کلے کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے مسافر گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے کو پولیس اور سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ڈی پی او کرم ملک حبیب کے مطابق یہ حملہ علاقے کے امن کو ثبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔

علاقے سے رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پرامن علاقے احمد خان کلے میں دہشت گردی کا یہ واقعہ شرپسندی کی سازش ہے جسے ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Check Also

سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا دوسرے روز بھی سڑک پر احتجاج

کراچی (پبلک پوسٹ )سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *