کراچی میں ٹریفک جام وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےنوٹس لے لیا

کراچی (پبلک پوسٹ )
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں ٹریفک جام کا نوٹس لے لیا۔

قیوم آباد، کورنگی اور ملحقہ علاقوں میں ٹریفک کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کورنگی کراسنگ اور کازوے بند ہونے پر رپورٹ طلب کرلی۔

ڈی آئی جی کراچی ٹریفک پولیس پیر محمد شاہ نے بریفنگ میں بتایا کہ برساتی پانی کے تیز بہاؤ کے باعث کورنگی کراسنگ اور کازوے بند ہیں، کورنگی کراسنگ اور کازوے بند ہونے سے قیوم آباد چورنگی اور جام صادق پل پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس موقع پر موجود ہے، صورتحال کو قابو کرنے کی کوشش جاری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ شہریوں کو متبادل راستے دیے جائیں، رہنمائی کے لیے اضافی نفری لگائی جائے، کمشنر کراچی اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی ٹریفک پولیس سے مکمل تعاون کریں

Check Also

عمران خان کا دورِ حکومت؛ بشریٰ بی بی اہم سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہوتی رہیں، برطانوی جریدہ

برطانوی جریدے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کے دور حکومت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *