پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں موجود ہے تو قائمہ کمیٹیوں میں بھی رہے، عرفان صدیقی

مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ قائمہ کمیٹیاں پارلیمنٹ کی روح ہیں، پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں موجود ہے تو بہتر ہے قائمہ کمیٹیوں میں بھی رہے۔ 

اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنا جمہوری کردار ادا کرے۔

ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ حالات کی رفتار بتا رہی ہے کہ کچھ عرصے میں پی ٹی آئی پارلیمنٹ سے اور کچھ جج صاحبان عدلیہ سے باہمی مفاد کی خاطر مستعفی ہو جائیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہدف کیا ہے؟ ہدف آگے بڑھتے پاکستان کو پھر کسی بڑے بحران میں دھکیلنا ہے۔ امکان کیا ہے؟ ایک اور بڑی ناکامی، ایک اور بڑی رسوائی!

Check Also

پاکستان کا یمن میں امن کیلئے سعودی کوششوں کیمکمل حمایت کا اظہار

پاکستان نے یمن میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے سعودی عرب کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *