ہاں جی تو پھر حسین طلعت کا انتخاب ٹھیک تھا ناں؟ محمد عامر

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے پاک سری لنکا میچ میں حسین طلعت کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے اپنے مؤقف کی تائید کردی۔

ایشیا کپ 2025ء کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے آئے، جہاں گرین شرٹس نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی۔

ٹی20 ایونٹ کے اس اہم میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دی، میچ کے دوران محمد نواز اور حسین طلعت نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں قومی ٹیم فتح سے ہمکنار ہوئی۔

میچ کے بعد محمد عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہاں جی تو پھر حسین طلعت کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا نا؟

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ سوال خاص طور پر اُن لوگوں کے لیے ہے جو کہتے تھے کہ حسین طلعت کو قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہونا چاہیے۔

ٹی20 ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹ سے ہرا دیا

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاک بھارت میچ سے قبل محمد عامر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ حسین طلعت کو لازمی کھلانا چاہیے کیونکہ وہ اسپنرز کو بہت اعتماد کے ساتھ کھیلتا ہے۔

Check Also

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، فی تولہ سونا 3500 روپے مہنگا ہو کر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کراچی (پبلک پوسٹ )ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *