FBR نے کراچی پورٹس سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی ٹرانسپورٹیشن معطل کردی، تمام گیٹ پاسز منسوخ

ایف بی آر نے کراچی پورٹس سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی ٹرانسپورٹیشن روک دینے کی ہدیات جاری کر دی

، جس کے بعد تمام کنٹینرز ٹرمینلز نے گاڑیوں پر لوڈ کنٹینرز کو آف لوڈ کرنا شروع کر دیا ہے

،افغان ٹرانزٹ کے تمام گیٹ پاس منسوخ کردیئے گئے ،کسٹمر ہاؤس کراچی میں ڈی جی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا اجلاس، کسٹمز جنرل آرڈر جاری کردیا گیا،کوئٹہ اور پشاور میں کسٹم اسٹیشنز پر مزید کنٹینرز کھڑے کرنے کی گنجائش ختم ہوچکی ،

کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم پر کلیئرنس روکدی گئی، حکم نئی صورتحال تک نافذ رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ ہیڈ کوارٹر کسٹمز ہاؤس کراچی میں ڈی جی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر افغان ٹرانزٹ کوئٹہ اور پشاور نے زوم پر شرکت کی اجلاس کے بعد کسٹمز جنرل آرڈر 98.2025 جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی ٹرانسپورٹیشن غیر معینہ مدت تک کے لئے معطل کی جارہی

ہے کیونکہ کوئٹہ اور پشاور کسٹم اسٹیشنز پر مزید کنیٹنرز کھڑے کرنے کی گنجائش ختم ہو چکی ہے ،اس لئے تمام ٹرمینلز افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے وہ کنینٹرز جوکہ گاڑیوں پر لوڈ ہو چکے ہیں انھیں آف لوڈ کر دیں ،افغان ٹرانزٹ کے تمام گیٹ پاس منسوخ اور اس کی ٹرانسپورٹ روک دی جائے ،یہ حکم نئی صورتحال تک نافذ رہے گا،

کسٹمز کے اس آرڈر کے بعد کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کے تمام ٹرمینلز نے افغان ٹرائزٹ ٹریڈ کی کلیئرنس روک دی ہے ،

کسٹمز ذرائع کے مطابق ایس اے پی ٹی پر ٹی پی کنٹینرز کی طویل قطاریں لگی ہو ئی ہیں سیکڑوں کنیٹنرز گاڑیوں پر لوڈ کھڑے ہیں اور سیکڑوں کوئٹہ اور پشاور کے راستوں میں کھڑے ہیں ،ڈرائیور بارڈر کھلنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

Check Also

جعلی بینک اکاؤنٹس کیسز کے بااثر ملزمان کا ملک سےفرار کا خدشہ، نیب نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

منی لانڈرنگ اور جعلی بینک اکاؤنٹس کیسز میں ملوث متعدد بااثر ملزمان بیرونِ ملک فرار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *