سال کا آخری سپر مون 4 اور 5 دسمبر کی درمیانی رات پاکستان میں واضح طور پردیکھا جا سکے گا

کراچی (پبلک پوسٹ )
سال 2025 کا آخری سپر مون 4 اور 5 دسمبر کی درمیانی رات آسمان پر اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ نمودار ہوگا، جسے پاکستان بھر میں صاف اور واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔

سپارکو نے اپنے جاری کردہ اعلامیے میں کہا ہے کہ سپر مون 4 دسمبر کی شام 4 بج کر 58 منٹ پر تقریباً 99.2 فیصد روشن حالت میں طلوع ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق سپر مون 5 دسمبر کی صبح 4 بج کر 15 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچے گا، جب اس کی روشنائی بڑھ کر 99.8 فیصد ہوجائے گی۔

اس دوران چاند کا زمین سے فاصلہ تقریباً 357,218 کلومیٹر رہنے کی توقع ہے، جو عام دنوں کے مقابلے میں کافی کم ہے۔

سپارکو کے مطابق چاند کے اتنا قریب آنے کی وجہ سے یہ مکمل چاند کے مقابلے میں 7.9 فیصد بڑا اور تقریباً 15 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔

ماہرین کے مطابق سپر مون اُس وقت بنتا ہے جب چاند اپنے بیضوی مدار میں زمین کے قریب ترین مقام پر ہوتا ہے اور اسی دوران مکمل طور پر روشن بھی ہوتا ہے، جس کے باعث چاند معمول کے مقابلے میں قدرے بڑا اور زیادہ درخشاں نظر آتا ہے۔

فلکیات کے شوقین افراد اور شہریوں کے لیے یہ آسمانی منظر ایک دلکش اور یادگار لمحہ ثابت ہوگا۔

Check Also

پاکستان میں پانی کا شدید بحران ہے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پانی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *