ثناء جاوید نے شعیب کے ہمراہدبئی میں نیو ایئر کی تصاویر شیئر کردیں

پاکستانی معروف ماڈل و اداکارہ ثناء جاوید نے شوہر شعیب ملک کے ہمراہ دبئی میں نیو ایئر مناتے ہوئے مداحوں کو نئے سال کی مبارک باد دی ہے۔

اداکارہ نے دبئی کے برج خلیفہ سے خوبصورت تصاویر کے ساتھ ساتھ آتش بازی کے مناظر بھی شیئر کیے ہیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے متعدد تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں سے کچھ میں وہ اپنے شوہر شعیب ملک کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہیں۔

تصاویر اور ویڈیوز کے ساتھ ثناء جاوید نے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد بھی پیش کی۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ان کی تصاویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے، جبکہ دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Check Also

کراچی میراتھون سے شہر کا مثبت امیج اجاگر ہوگا، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میراتھون سے شہر کا مثبت امیج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *