ایران نے پرامن مظاہرین پر تشددکیا تو امریکا ان کے بچاؤ کیلئے آئے گا ٹرمپ کی دھمکی

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے پرامن مظاہرین پر تشددکیا تو امریکا ان کے بچاؤ کے لیے آئے گا۔

سوشل ٹروتھ اکاؤنٹ پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ ایران نے پُرامن مظاہرین پرتشدد کیا یا انہیں قتل کیا تو امریکا ان کے بچاؤ کے لیے آئے گا۔

امریکی صدر نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ہم جانےکے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

امریکی صدر کی دھمکی پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی نے کہا کہ ایران کے احتجاجی معاملے میں امریکی مداخلت خطے میں افراتفری پھیلانے کے مترادف ہے۔

علی لاریجانی کا کہنا تھا یہ بات ٹرمپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ امریکی مداخلت افراتفری پھیلانے کے مترادف ہے۔

یاد رہے کہ ایران میں گزشتہ کئی روز سے مہنگائی اور کرنسی کی قدر گرنے کے خلاف مظاہرے جاری ہیں اور گزشتہ روز ایرانی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 6 مظاہرین ہلاک ہو گئے تھے جبکہ 30 مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

Check Also

گووندا کے مبینہ افیئرز پراہلیہ سنیتا آہوجا کی گفتگو

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سُنیتا آہوجا نے ازدواجی تنازعات اور شوہر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *