میں پاکستانی مسلمان ہوں،کہا گیا آسٹریلیا کیلیے نہیں کھیل سکو گے، عثمان خواجہ

پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

عثمان خواجہ کا 15 سالہ ٹیسٹ کیریئر صرف کرکٹ تک محدود نہیں رہا بلکہ وہ میدان سے باہر بھی ایک مضبوط آواز بن کر ابھرے۔

39 سالہ عثمان خواجہ نے ایک طویل اور جذباتی پریس کانفرنس میں اپنے کیریئر کے ساتھ ساتھ نسلی امتیاز اور شناخت کے مسائل پر بھی کھل کر بات کی۔

پاکستان میں پیدا ہونے والے عثمان خواجہ پانچ سال کی عمر میں آسٹریلیا منتقل ہوئے جو بعد ازاں آسٹریلیا کی نیشنل ٹیم کی نمائندگی کرنے والے پہلے مسلمان کرکٹر بنے۔

انہوں نے بتایا کہ ماضی میں انہیں نسلی تعصب کا سامنا رہا، اپنی شناخت چھپانے کی کوشش کرنی پڑتی تھی۔ کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے خود کو دوسروں جیسا دکھانے کی کوشش کی، مگر اس کے باوجود انہیں بار بار ٹیم سے باہر کیا گیا۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ 2012 میں کوئنزلینڈ منتقل ہونے کے بعد اپنی اصل شخصیت کو قبول کیا، جس کا مثبت اثر میری کارکردگی پر بھی پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ میں فخریہ مسلمان ہوں، میرا تعلق پاکستان سے ہے۔ مجھے ملسمان ہونے کی وجہ سے کہا گیا تم آسٹریلیا کے لیے نہیں کھیل سکو گے، لیکن آج میں یہاں بیٹھا ہوں۔

Check Also

پارلیمانی کمیٹی کی چیئرمین پیمرا کیلئےعنبرین جان کے نام کی تجویز

چیئرمین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) کی تعیناتی کے لیے قائم پارلیمانی کمیٹی نے عنبرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *