کراچی؛ موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے اسکول کے بچوں کولوٹ لیا

کراچی(پبلک پوسٹ)بلدیہ ٹاؤن پٹنی محلے میں موٹرسائیکل سوارنامعلوم مسلح ملزمان نے اسکول کے بچوں کولوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیماڑی کےعلاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر3 پٹنی محلے میں موٹرسائیکل سوارنامعلوم مسلح ملزمان نے اسکول کے بچوں کو لوٹ لیا،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہوگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کم عمرموٹرسائیکل سوارملزمان گلی میں آئے، اردگرد کا جائزہ لیا اورواپس مڑگئے، ملزمان نے اسکول کے بچوں سےکچھ فاصلے پرموٹرسائیکل روکی اور اسلحہ دکھا کر ان سے موبائل فون چھین لیا۔ اس بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو ڈھونڈ رہے ہیں متاثرہ اسکول کے بچوں نے پولیس سے رابط نہیں کیا ہے۔

Check Also

عمران خان کو رہا کیے بغیر سیاسی استحکام ممکن نہیں، وزیراعلیٰ کے پی

پشاور(پبلک پوسٹ)وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ الزام ہے کہ ہمارے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے