بھارتی سپر اسٹار تھلاپتی وجے کی دعوت افطار: روزہ رکھ کر باجماعت نماز بھی پڑھی

جنوبی ہندوستان کے سپر اسٹار تھلاپتی وجے نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ایک شاندار افطار پارٹی کا اہتمام کیا، جس میں انہوں نے ٹوپی پہن کر نماز میں شرکت بھی کی۔تھلاپتی وجے کی جانب سے یہ دعوت افطار 7 مارچ کو چنئی میں منعقد ہوئی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیںتھلاپتی وجے نے چنئی کے رویاپیٹہ میں واقع YMCA گراؤنڈز پر ایک گرانڈ افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں مقامی مسلم برادری کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

افطار کی تقریب میں عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے بھارتی اداکار نے مسلمانوں کی طرح سفید لباس اور سر پر نماز کی ٹوپی پہنے ہوئے تھے۔ انہوں نے روزہ داروں کے ساتھ مل کر باجماعت نماز ادا کی اور افطار میں شرکت کی۔

رپورٹس کے مطابق، تھلاپتی وجے نے پورا دن روزہ رکھا اور اسلامی روایات کے مطابق نماز ادا کی۔ انہوں نے مقامی مسلم برادری کے ساتھ مل کر افطار کیا اور ایک شاندار دعوت کا اہتمام کیا۔ تقریب میں 15 مقامی مساجد کے اماموں کو دعوت دی گئی تھی، جنہوں نے نماز کی امامت کی۔

تھلاپتی وجے کی ٹوپی پہنے نماز میں شرکت کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔ ان کے مداحوں نے ان کے اس اقدام کو سراہا اور ان کی رواداری اور یکجہتی کے جذبے کی تعریف کی۔

تھلاپتی وجے نے گزشتہ سال اپنی سیاسی جماعت تمل ناڈو ویٹری کازھاگم (TVK) کی بنیاد رکھی تھی، 2026 کے تمل ناڈو اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ انہیں حال ہی میں ‘Y’ اسکیل سیکیورٹی کا تحفظ فراہم کیا گیا ہے، جس میں 8 افراد پر مشتمل سیکیورٹی ٹیم شامل ہے۔ ان میں سے دو کمانڈوز ہیں، جبکہ باقی پولیس اہلکار ہیں۔

وزارت داخلہ (MHA) نے تھلاپتی وجے کو سینٹرل ریزرو پولیس فورس (CRPF) کی راؤنڈ دی کلاک سیکورٹی فراہم کی ہے، جس میں ایک ذاتی سیکیورٹی افسر (PSO) اور مسلح اہلکار بھی شامل ہیں۔ یہ اقدام انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جو بتاتی ہیں کہ وجے کو بڑھتی ہوئی سیکیورٹی خطرات کا سامنا ہے۔تھلاپتی وجے اپنی آخری فلم ’’جنا نایگن‘‘ کی تیاری میں مصروف ہیں، جس کی ہدایت کاری ایچ وینوتھ کر رہے ہیں۔ اس فلم کے بعد وہ فلمی دنیا سے الوداع کہہ دیں گے اور مکمل طور پر سیاست میں مصروف ہوجائیں گے۔

Check Also

’چھاوا‘ پر مسلمانوں کے خلاف نفرت بڑھانے کا الزام، ہندوؤں کا اورنگزیب کے مقبرے پر حملہ

بولی وڈ فلم ’چھاوا‘ کو بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت بڑھانے اور مغل بادشاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے