پی ایس ایل10؛ آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا، کہاں سے ملیں گے؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا۔


پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز آج سہ پہر 3 بجے شروع ہوا، ٹکٹس 7 اپریل سے ملک بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر فزیکل ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔

تاہم آن لائن بٹنگ کیلئے شائقین کرکٹ یہاں سے ٹکٹ بُک کرواسکتے ہیں۔

آن لائن بُک کی گئی ٹکٹیں بھی مقررہ ٹی سی ایس پک اپ مراکز سے حاصل کی جاسکتی ہیں یا ٹی سی ایس کے ذریعے گھر پر پہنچائی جاسکیں گی۔

مزید پڑھیںپی ایس ایل ترانہ ریلیز؛ لیکن۔۔ شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں ناکام

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل کو ہوگا، ایونٹ تمام میچز کراچی، لاہور ملتان اور راولپنڈی میں کھیلیں جائیں گے، ٹورنامنٹ کا فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

Check Also

نارائن کا شرمناک اقدام:آئی پی ایل میں ‘غیر قانونی بلے’ سے کھیلنے کا انکشاف

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے اوپنر سنیل نارائن کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *