آئی پی ایل؛ 14سالہ سوریہ ونشی نے سنچریبنا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں 14 سالہ ویبھو سوریہ ونشی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے والے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔

ویبھو سوریہ ونشی کی طوفانی اننگز نے راجستھان رائلز کو گجرات ٹائٹنز کے خلاف 8 وکٹوں سے شاندار فتح دلائی۔

سوریہ ونشی نے صرف 35 گیندوں پر 100 رنز مکمل کیے، جو کہ آئی پی ایل کی تاریخ کی دوسری اور کسی بھی بھارتی کھلاڑی کی سب سے تیز ترین سنچری ہے۔ اس سے قبل صرف ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرس گیل نے 2013 میں 30 گیندوں پر سنچری بنا کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

نوجوان کھلاڑی نے راشد خان کو چھکا لگا کر اپنی سنچری مکمل کی تھی۔ ان کی اننگز میں 7 چوکے اور 11 شاندار چھکے شامل تھے تاہم وہ 38 گیندوں پر 101 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔

Check Also

پی ایس ایل10؛ غیرملکی پلئیرز دبئی کب روانہ ہوں گے؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کیلئے غیرملکی پلئیرز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *