نقل کی روک تھام کےلیے انتظامات کر رکھے ہیں:چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی

کراچی (پبلک پوسٹ )نقل کی روک تھام کےلیے انتظامات کر رکھے ہیں: چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی

چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی غلام حسین سوہو کا کہنا ہے کہ نقل مافیا کی روک تھام کے لیے انتظامات کر رکھے ہیں۔

کراچی میں انٹر امتحانات سے متعلق پریس کانفرنس میں چیئرمین غلام حسین نے کہا کہ 5 مئی سے انٹر بورڈ کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں، امتحانات میں 1 لاکھ 26 ہزار طلباء شریک ہوں گے۔

کراچی: انٹر کے امتحانات کے پہلے مرحلے کا آغاز 5 مئی سے ہوگا

انہوں نے بتایا کہ فرسٹ ایئر میں 52 ہزار طلباء پری انجیئرنگ کے ہیں اور 39 ہزار طلباء پری میڈیکل کے ہیں جبکہ 34 ہزار طلباء سائنس جنرل گروپ کے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ امتحانات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کےلیے کےالیکٹرک کو بھی خط لکھا ہے۔

Check Also

بھارت کی خوفناک آبی دہشت گردی، دریائے چناب میں پانی کا ریلہ چھوڑ دیا

بھارت نے خوفناک آبی دہشت گردی کرتے ہوئے دریائے چناب میں پانی کا ریلہ چھوڑ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *