سونا مسلسل دوسرے روزسستا، آج فی تولہ 6700 کم

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹس میں آج مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی آگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت 6 ہزار 700 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 35 ہزار 200 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 5 ہزار 745 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 87 ہزار 379 روپے ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 67 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 168 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

Check Also

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان کے 3 سابقہ افسران گرفتار

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان لمیٹڈ کے 3 سابقہ افسران کو گرفتار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *