پاک بھارت کشیدگی: قومی ہاکی ٹیم کے ایشیاکپ 2025ء سے باہر ہونے کا امکان

بھارت نے پاکستان ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ 2025ء سے باہر کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔

ہاکی ایشیا کپ 2025ء رواں سال اگست اور ستمبر میں بھارت میں ہوگا جو 2026ء میں ہونے والے ہاکی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے کے سلسلے میں بھی بہت اہم ہے۔

پہلگام واقعے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں بھارت نے پہلے پاکستانی ہاکی ٹیم کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا اور اب توقع ہے کہ وہ پاکستانی ٹیم کی ٹورنامنٹ میں شرکت کو مکمل طور پر روک دے۔

فی الحال ایشین ہاکی فیڈریشن نے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا لیکن یہ کہا جا رہا ہے کہ بھارتی حکام ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کو شرکت کی اجازت دینے کے خلاف ہیں۔

دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھی اس صورتحال پر کوئی تبصرہ نہیں کیا اور بھارتی حکومت کی طرف سے بھی ابھی تک پاکستانی ٹیم کی ہاکی ایشیا کپ 2025ء میں شرکت کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان کی ایک قابل فخر تاریخ ہے ابھی تک قومی ٹیم نے 3 بار یہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے اور ٹورنامنٹ کے 12 میں سے 11 ایڈیشنز میں حصہ لیا جو کسی بھی دوسری ہاکی ٹیم سے زیادہ ہے۔

Check Also

پرتگال سے افسوسناک خبر؛ معروف فٹبالر کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئے

لیور پول اور پرتگال کے معروف فارورڈ فٹ بالر ڈیوگو جوٹا کار حادثے میں انتقال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *