پی ایس ایل کے بعد پاک بنگلادیش سیریز میں ڈی آر ایس ٹیکنالوجی نہیں ہوگی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے پلے آف میچز کے بعد پاک بنگلادیش ٹی20 سیریز بھی ڈی آر ایس کے بغیر کھیلی جائے گی۔

پاک بھارت کشیدگی کے باعث دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے بعد براڈکاسٹنگ عملے میں شامل ڈی آر ایس ٹیکنالوجی آپریٹ کرنے والوں نے ملک کا رخ نہیں کیا تھا، جس کے باعث اہم ٹیکنالوجی میسر نہیں تھی۔

پی سی بی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 3 میچز پر مشتمل پاکستان بنگلادیش کی ٹی20 سیریز میں بھی ڈی آر ایس ٹیکنالوجی استعمال نہیں ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مہمان ٹیم کو بھی اس بارے میں آگاہ کردیا ہے۔

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *