خصوصی رپورٹس

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعدایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی۔ اوگرا نے نئی قیمت کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، اوگرا کی جانب سے جاری جاری نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کاتیل 63روپے60پیسےفی لیٹرسستا کردیاگیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 365روپے21 پیسے فی لیٹر ہوگئی، گزشتہ ہفتے …

Read More »

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک دفعہ پھر بڑا اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک دفعہ پھر بڑا اضافہ کردیا اور پیٹرولیم مصنوعات فی لیٹر 26 روپے 77 پیسے مہنگی ہوگئیں۔ پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 26 روپے …

Read More »

پاکستان سپر لیگ 11 کے فائنل میں تماشائیوں کو گراؤنڈ آنے کی اجازت مل گئی

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ 11 کے فائنل میں تماشائیوں کو گراؤنڈ میں آنے کی اجازت دے دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بتایا ہے کہ میں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم بھی …

Read More »

مذاکرات بحالی کی امیدیں، عراقچی کی نئی تجاویز کیساتھ آمد، امریکی آج آئیں گے

اسلام آباد،تہران: امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں جاری تعطل کے بعد اہم پیش رفت ،ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے،وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا کے خصوصی مشیر وٹکو ف اور کشنر امریکی وقت کے مطابق ہفتے کی صبح پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے ، مذاکرات بحالی کی امید،ایرانی وزیرخارجہ کا نورخان ائیر بیس …

Read More »

وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا22 خوارج کی ہلاکت پر فورسز کو خراج تحسین

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے 22 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی جبکہ دہشت گردوں کی بلا اشتعال فائرنگ کے …

Read More »

صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں کا آئل ٹینکر پر قبضہ، 11 پاکستانی بھی یرغمال

صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں نے آئل ٹینکر پر قبضہ کر لیا، اونر 25 نامی جہاز میں11 افراد پر مشتمل پاکستانی کریو بھی موجود ہے۔ شپنگ ذرائع کے مطابق جہاز پر 21 اپریل کو قزاقوں نے حملہ کیا، وزارتِ بحری امور کے ڈائریکٹوریٹ آف پورٹ کا پاکستانی کریو سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق جہاز پر بھیجنے والی …

Read More »

پاکستان نے امارات کے تمام مالیاتی ڈپازٹس واپس کردیے، اسٹیٹ بینک کی تصدیق

کراچی:پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے تمام مالیاتی ڈپازٹس واپس کردیے گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے یو اے ای کی جانب سے فراہم کردہ تمام مالیاتی ڈپازٹس واپس کر دیے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق تازہ ترین ادائیگی کے طور پر ایک ارب ڈالر گزشتہ روز منتقل کیے گئے، جس کے …

Read More »

خیبر: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 22 خوارج ہلاک

راولپنڈی:ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنۃ الخوارج کے 22 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 21 اپریل 2026 کو خیبر ضلع میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ …

Read More »

مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی مہم

واشنگٹن میں 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کو اجاگر کرنے کے لیے ایک منظم آگاہی مہم چلائی گئی، جو وائٹ ہاؤس، نیشنل مال اور کیپیٹل ہل کے اطراف منعقد ہوئی۔ مہم کے دوران ڈیجیٹل اسکرینز پر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز پیش کی گئیں، جن میں شہریوں کو درپیش مسائل کو نمایاں کیا …

Read More »

وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورت حال اور امن کوششوں پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نے وفاقی دارالحکومت میں اہم ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ڈاکٹر احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی موجود تھے۔ …

Read More »