خصوصی رپورٹس

گوادر: ساڑھے 18 ارب روپے سے زائد کی چرس پکڑی گئی، 2 اسمگلرز گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے گوادر میں کارروائی کر کے 1.2 ٹن منشیات برآمد کر کے 2 اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پنجگور اور تربت قومی شاہراہ پر ٹرک کو روک کر خفیہ خانوں سے منشیات برآمد کی گئی، برآمد شدہ 1.2 ٹن چرس کی عالمی منڈی میں مالیت 66.15 ملین امریکی ڈالرز ہے جو …

Read More »

سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کیرکنیت سے استعفیٰ منظور

سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ منظور کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کا استعفیٰ منظور کیا ہے۔ سردار اختر مینگل این اے 256 خضدار سے قومی اسمبلی کے رکن تھے۔ یاد رہے کہ اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے 3 ستمبر 2024ء …

Read More »

پاکستان اور کویت کے تعلقات کو سرمایہ کاری، تجارت اور معاشی تعاون میں ڈھالنا چاہتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور کویت کے سیاسی تعلقات کو سرمایہ کاری، تجارت اور معاشی تعاون میں تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات ہیں اور وہ ترقی و خوشحالی کے مشترکہ اہداف کو عملی شکل دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ ان خیالات کا …

Read More »

عمران خان کی طبیعت کیسی ہے؟ ایڈوکیٹ سلمان صفدر نے ملاقات کے بعد بتادیا

سپریم کورٹ کی جانب سے فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کیے جانے والے بانی پی ٹی آئی کے وکیل ایڈوکیٹ سلمان صفدر نے عمران خان سے ملاقات کرلی۔ سپریم کورٹ کے حکم پر عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر سلمان نے میڈیا سے مختصر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق خان صاحب …

Read More »

وزیراعلیٰ پنجاب کا بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کیلئے 10 ارب روپےکی معاونت کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے لیے 10 ارب روپے کی معاونت کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان کا دورہ کیا اور کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹر میں تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی فورسز کے لیے 10 ارب روپے کی معاونت کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے …

Read More »

سیشن کورٹ اسلام آباد: سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کرکے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ سینئر سول جج عباس شاہ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے …

Read More »

سخت اقدامات اور مؤثر تحقیقات سےسانحہ گل پلازہ کے حقائق منظر عام پر لائیں گے:ضیاء لنجار

کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے کہا ہےکہ سخت اقدامات اور مؤثر تحقیقات کی بدولت سانحہ گل پلازہ کے حقائق منظر عام پر لائیں گے۔ ایک بیان میں صوبائی وزیر داخلہ نے گل پلازہ انکوائری کمیشن کی تشکیل پر کہا کہ جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں کمیشن 8 ہفتوں میں تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرے گا، کمیشن گل پلازہ …

Read More »

چاہے مجھے کوئی کتنا ہی ناپسند کیوں نہ ہو،صوبے کے مفاد کیلئے ساتھ بیٹھوں گا:وزیراعلیٰ کے پی

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کے پی کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا، ہر کسی نے پختونخوا کو تجربہ گاہ بنایا لیکن اب صوبے کو مزید تجربہ گاہ نہیں بننے دوں گا۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا پختونخوا میں ٹیلنٹ …

Read More »

پاکستان ٹیم کو بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کی اجازت،شاہد آفریدی کا بیان سامنے آ گیا

پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے فیصلے پر سابق کپتان شاہد آفریدی کا ردِعمل سامنے آ گیا۔ اس حوالے سے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کرکٹ کی اسپرٹ برقرار رہی، حکومتِ پاکستان نے میچ میں شرکت کا فیصلہ کر کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وقار کو محفوظ …

Read More »

توشہ خانہ کیس:سلمان صفدر فرینڈ آف دی کورٹ مقرر، عمران خان کی بیرک تک رسائی مل گئیٗ تحریری رپورٹ جمع کرائیں گے

سپریم کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں ایڈووکیٹ سلمان صفدر کو فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کرتے ہوئے اڈیالہ جیل میں عمران خان کی بیرک تک رسائی کی اجازت دیدی۔ عمران خان کے خلاف دائر توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ دوران …

Read More »