دنیا

معرکہ مرصوص: مسعود اظہر کے بھائی حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب

بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے کیے گئے پاک فوج کے آپریشن بنیان المرصوص کے دوران حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق مسعود اظہر کے بھائی  حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے  کی خبریں بھارتی میڈیا میں زیر گردش ہیں، بھارتی حکومت اور میڈیا دونوں اس حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کرنے میں مصروف …

Read More »

بھارتی ایئرفورس کا پاکستان سے لڑائی کے دوران ‘نقصانات’ کا اعتراف

نیو دہلی(پبلک پوسٹ)بھارتی ایئرفورس نے پاک فضائیہ کے ہاتھوں اپنے طیاروں کی تباہی سے متعلق وضاحت کیے بغیر تسلیم کیا ہے کہ نقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ایئرفورس نے کہا کہ تفصیلات بتائے بغیر کہا ہے کہ نقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں لیکن تمام پائلٹس رواں ہفتے پاکستان سے لڑائی …

Read More »

پاکستان کا بھارت کے ساتھ کشیدگی پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدگی پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سپر ٹیکس میں کمی پر ایف بی آر نے بھی آئی ایم ایف سے بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سرمایہ کاری کو ملک میں روکنے کے لیے سپر ٹیکس میں کمی کی کوشش کی جائے گی …

Read More »

’’ایسا حوصلہ کہیں اور نہیں دیکھا‘‘؛ دورانِ جنگ پاکستانیوں کے رویے پر امریکی یوٹیوبر حیران

پاک بھارت کشیدگی میں شدت کے دوران، معروف امریکی وی لاگر ڈریو بِنسکی کو پاکستانی عوام کے بے خوف اور مہمان نواز رویے نے حیران کردیا۔ وی لاگر ڈریو نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ وہ پاکستان میں ہے، لیکن نہ صرف محفوظ ہے بلکہ یہاں کے لوگوں، مناظر اور مہمان نوازی سے خاصا متاثر ہے۔ ڈریو بنسکی نے پاک …

Read More »

پاکستان کیساتھ جنگ بندی کا آغاز ہوگیا؛ بھارتی سیکرٹری خارجہ نے تصدیق کردی

بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مصری نے کہا ہے کہ سیز فائر پاکستان اور انڈیا کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد ممکن ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیکرٹری خارجہ وکرم مصری نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے پر زمین، فضائی اور بحری حملے نہ کرنے پر اتفاق کیا …

Read More »

بھارتی فوجی ناکامی کی دنیا بھر میں گونج؛ میڈیا نے مودی سرکار پر سوالات کی بوچھاڑ کردی

بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کے تباہ کن جوابی حملوں سے نہ صرف بھارت کے دفاعی نظام کو شدید دھچکا پہنچ چکا ہے بلکہ اب بھارت کے اندر اور دنیا بھر سے سوالات کی گونج سنائی دینے لگی ہے۔ بھارتی اور بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ ساتھ بھارتی دفاعی تجزیہ کاروں نے بھی مودی حکومت کی عسکری حکمت عملی، فضائی …

Read More »

امن ہماری خواہش ہے کمزوری نہیں، رمیش سنگھ اروڑہ

وزیر اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے لاہور پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن ہماری خواہش ہے کمزوری نہیں۔ انہوں نے بھارتی بزدلانہ حملوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پچھلے کئی دن سے خطے میں تماشا لگا رکھا ہے، بھارت کو عالمی قوانین کے احترام کا بھی کچھ خیال نہیں ہے، …

Read More »

سری لنکا میں ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ 6 فوجی آفیسرز ہلاک اور 6 زخمی

سری لنکا میں ایک ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 فوجی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بیل 212 ہیلی کاپٹر ہیلی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران گراپلنگ مشق پرمامور تھا۔ ہیلی کاپٹر سری لنکا کے مادورو اویا ’ریزروائر‘ میں نامعلوم وجوہات کے باعث گر کر تباہ ہوا۔ …

Read More »

بھارت کا فالس فلیگ ڈرامہ ناکام، امریکا کاغیر جانبدار موقف منظر عام پر آگیا

امریکا کا غیر جانبدار موقف منظر عام پر آنے کے بعد بھارت کا پہلگام میں فالس فلیگ ڈرامہ ناکام ہوگیا۔ بھارت کی جانب سے معلومات کو تسلیم نہ کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے امریکی ترجمان نے بھارتی دعوؤں پر انٹیلیجنس شواہد کی تصدیق سے انکار کر دیا۔ ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک سے رابطے جاری ہیں لیکن …

Read More »

بھارتی میڈیا کا نیا ڈرامہ:لاہور،کراچی اور نیویارک پر “قبضہ” کا دعویٰ

بھارتی میڈیا افواجِ پاکستان کی کامیاب کارروائیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹے دعوؤں اور گمراہ کن خبروں کا سہارا لے رہا ہے۔ بھارتی میڈیا نے اپنی ہی مسلح افواج کی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے “فالس فلیگ آپریشنز” کو بالی ووڈ فلموں کی طرز پر پیش کرنا شروع کر دیا ہے۔ بھارت میں معروف ویب سائٹ “دی وائر” تک …

Read More »