پاکستان

لاہور: بیرونِ ملک جانے کے خواہش مند 187 افراد سے 6 کروڑ روپے کا فراڈ، متاثرین کا احتجاج

لاہور میں بیرونِ ملک ورک ویزے پر جانے کے خواہش مند 187 سادہ لوح افراد سے مبینہ طور پر تقریباً 6 کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام سامنے آیا ہے، متاثرین نے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔ متاثرین کا الزام ہے کہ سنگھ پورہ لاہور میں قائم سکل بریج ٹریول ٹورز اینڈ ویزا کنسلٹنٹس نے فراڈ کیا۔ متعلقہ …

Read More »

ڈیزل سستا ہونے کے بعدگڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی

لاہور: ڈیزل سستا ہونے پر گڈز ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد لاہور میں پاکستان منی مزدا و گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ صدرپاکستان منی مزدا وگڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن حاجی شیرعلی نے کہا کہ حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے …

Read More »

کراچی، سولجر بازار میں سرکاری اسکول میں چوکیدار کے بیٹے کی8 سالہ طالبہ کے ساتھ زیادتی کی کوشش

کراچی: سولجر بازار میں گورنمنٹ گرلز اینڈ بوائز پرائمری اسکول میں دوسری جماعت کی 8 سالہ طالبہ کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی گئی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم اسکول کے چوکیدار کا بیٹا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح سولجر بازار تھانے کے علاقے سولجر بازار …

Read More »

ہیڈنگلے ٹیسٹ: برطانوی گلوکارہ نے پاکستانی قومی ترانہ گا کر دل جیت لیے

انگلش سوپرانو گلوکارہ لورا رائٹ نے بدھ کو ہیڈنگلے میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ سے قبل پاکستان کا قومی ترانہ پیش کرکے شائقین کے دل جیت لیے۔ لورا رائٹ نے بغیر کسی ساز کے اپنی آواز میں پاکستان کا قومی ترانہ گایا جس پر اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے بھرپور داد دی یہ دن انگلینڈ کے لیے …

Read More »

کراچی: جناح اسپتال میں بیڈ نہ ملنے سے خاتون اور نومولود بچہ دم توڑ گئے، کمیٹی قائم

کراچی کے جناح اسپتال میں بیڈ نہ ملنے سے خاتون اور نومولود کی مبینہ ہلاکت کے واقعے پر کمیٹی قائم کر دی گئی۔ حکام کے مطابق خاتون نے گیسٹرو وارڈ میں بچے کو جنم دیا جس کے بعد خاتون اور بچہ دونوں دم توڑ گئے۔ گیسٹرو کے ڈاکٹرز نے الزام عائد کیا ہے کہ گائنی وارڈ میں بیڈ خالی ہونے …

Read More »

اپوزیشن کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں،تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن پر منحصر ہے کہ وہ کب …

Read More »

کراچی، گودام میں سوئے ہوئے نوجوان کو ٹرک نے کچل دیا

کراچی: شہر قائد میں ماڑی پور کے علاقے گلبائی کے قریب ایک گودام میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ٹرک کی زد میں آکر سوتا ہوا نوجوان جاں بحق ہوگیا۔چھیپا حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 18 سالہ پرکاش کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے بعد نوجوان کی لاش کو چھیپا رضاکاروں نے …

Read More »

سپریم کورٹ نے عمران خان کی اسپتال منتقلی کیخلاف درخواست اعتراض لگاکر واپس کر دی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر چیف کمشنر اسلام آباد کی نظرثانی درخواست سپریم کورٹ نے اعتراض لگا کر واپس کر دی۔ ذرائع نے کہا کہ نظرثانی درخواست کیساتھ پیپر بُکس مکمل نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا گیا، رجسٹرار اعتراضات دور ہونے کے بعد نظرثانی درخواست دوبارہ دائر کی جائے گی ذرائع کے …

Read More »

راشد منہاس نشانِ حیدر کا55 واں یوم شہادت آج

پاک فضائیہ کے جانباز ہیرو پائلٹ افسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کا آج 55 واں یومِ شہادت منایا جارہا ہے۔ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا راشد منہاش شہید کو خراج عقیدت، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے سربراہان اور مسلح افواج نے بھی شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق …

Read More »

صوابی؛ شدید بارش سے مختلف مقامات پر عمارتیں منہدم، باپ بیٹی جاں بحق، مزید نقصانات کا خدشہ

پشاور: ضلع صوابی کے مختلف علاقوں میں عمارتیں منہدم ہونے اور گھر کی چھت گرنے کے باعث اب تک دو افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق عمارت منہدم ہونے کے واقعے میں کوئی شخص ملبے تلے موجود نہیں تھا۔ جرندو نہر میں عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں 2 افراد متاثر ہوئے، جنہیں ریسکیو 1122 …

Read More »